29

وقف املاک ایکٹ کے تحت رجسٹریشن/ وفاق المدارس الشیعہ کی جانب سے اہم لیٹر جاری

  • News cod : 17629
  • 20 می 2021 - 13:33
وقف املاک ایکٹ کے تحت رجسٹریشن/ وفاق المدارس الشیعہ کی جانب سے اہم لیٹر جاری
23 مارچ کو مجلس عاملہ کے منعقده اجلاس میں "وقف املاک ایکٹ " اور اس کے تحت محکمہ اوقاف کے ساتھ مدارس کی رجسٹریشن کے بارے میں بات کی گئی تھی۔ ہماری طرف سے اس وقت تک کئے گئے اعلی سطحی سرکاری رابطوں، کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا۔

محترم ، محترمہ پرنسپل مدرسہ
وقف املاک ایکٹ کے تحت رجسٹریشن
السلام علیکم ورحمہ اللہ و برکاتہ

مزاج گرامی

23 مارچ کو مجلس عاملہ کے منعقده اجلاس میں “وقف املاک ایکٹ ” اور اس کے تحت محکمہ اوقاف کے ساتھ مدارس کی رجسٹریشن کے بارے میں بات کی گئی تھی۔ ہماری طرف سے اس وقت تک کئے گئے اعلی سطحی سرکاری رابطوں، کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا۔

اس دوران بعض مدارس کو محکمہ اوقاف کی طرف سے مدارس کی رجسٹریشن کے لئے سخت قسم کے خطوط جاری کئے گئے۔

5 اپریل کو گورنر ہاؤس لاہور میں صدر پاکستان کے ساتھ تمام مسلک کے علماء کی ویڈیو لنک میٹنگ میں ہم سب نے مذکورہ معاملہ پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور اس ایکٹ کی واپسی کا متفقہ مطالبہ کیا۔ تمام صوبائی گورنر صاحبان نے بھی ہمارے موقف کی تائید کی۔

بحمد اللہ آپ کی دعاؤں اور ہماری کوششوں سے وفاقی وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان نے مورخہ 7 مئی 2021 کو اس معاملہ کا جائزہ لینے کے لئے تمام مسالک کے علماء کرام سرکاری افسران پر مشتمل اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے کر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

بحوالہ
No.F.6(13)/Misc/2021/AD(j.||)

اگر محکمہ اوقاف کی طرف سے کسی مدرسہ سے رابطہ کیا جائے تو انہیں یہ خط دکھائیں۔ مزید کوئی مسئلہ ہو راقم یا مرکزی دفتر وفاق المدارس کو مطلع کریں۔

نوٹ : مدارس کی رجسٹریشن وغیرہ کے امور کے بارے میں اتحاد تنظیمات مدارس کی مشاورت جاری ہے۔ متفقہ فیصلہ سے مدارس کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

اللہ تعالٰی ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔
خیر اندیش
محمد افضل حیدری
سیکرٹری جنرل

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17629