11

عالم اسلام کا اتحاد ہی فلسطین کی آزادی کی جدوجہد کو یقینی بنا سکتا ہے، علامہ سید ناظر عباس تقوی

  • News cod : 17715
  • 22 می 2021 - 13:12
عالم اسلام کا اتحاد ہی فلسطین کی آزادی کی جدوجہد کو یقینی بنا سکتا ہے، علامہ سید ناظر عباس تقوی
اس موقع پر مقررین نے اس بات پہ زور دیا کہ یہ ایک نازک وقت ہے کہ جس میں دشمن کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے، تمام مکاتب فکر کو چاہیئے کہ مشترکہ اعلامیہ جاری کریں اور باہم مل کے یک زبان ہوکر مظلومین کے حق میں اور ظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر پورے پاکستان کی طرح کراچی کے ضلع شرقی کی جانب سے فلسطین میں قابض صہیونی ریاست کی جارحیت کے خلاف جامع مسجد حسینیہ پہلوان گوٹھ سے حبیب یونیورسٹی تک ریلی نکالی گئی اور احتجاج کیا گیا۔ ریلی میں خصوصی شرکت و خطاب ایس یو سی سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی نے کیا۔ اس موقع پر مولانا غلام محمد کراروی، ضلع شرقی کے صدر علامہ غلام سرور شریعتی، مولانا رجب علی بنگش، مولانا قاری نثار احمد، مولانا طارق مشہدی، مولانا مردان، قاری فضل، قاری مشتاق، سلمان بنگش، مولانا سبحان علی قمی اور دیگر علماء کرام نے خطاب کیا۔ شیعہ علماء کونسل ضلع شرقی کی جانب سے منعقدہ احتجاج میں شیعہ و سنی مسلمانوں نے یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مقررین نے اس بات پہ زور دیا کہ یہ ایک نازک وقت ہے کہ جس میں دشمن کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے، تمام مکاتب فکر کو چاہیئے کہ مشترکہ اعلامیہ جاری کریں اور باہم مل کے یک زبان ہوکر مظلومین کے حق میں اور ظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17715