8

ایرانی تیرہویں صدارتی انتخابات؛ رہبر معظم انقلاب نے اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا

  • News cod : 18667
  • 18 ژوئن 2021 - 8:36
ایرانی تیرہویں صدارتی انتخابات؛ رہبر معظم انقلاب نے اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تیرہویں صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کے آغاز کے  ابتدائی دقائق میں اپنا ووٹ حسینیہ امام خمینی (رہ) میں موبائل بیلٹ بکس نمبر 110 میں ڈال دیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے  تیرہویں صدارتی انتخابات کے علاوہ  شہری اور دیہی کونسلوں کے چھٹے ، خبرگان کونسل اور گیارہویں پارلیمنٹ کے ضمنی انتخابات میں بھی اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔ 

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تیرہویں صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کے آغاز کے  ابتدائی دقائق میں اپنا ووٹ حسینیہ امام خمینی (رہ) میں موبائل بیلٹ بکس نمبر 110 میں ڈال دیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے  تیرہویں صدارتی انتخابات کے علاوہ  شہری اور دیہی کونسلوں کے چھٹے ، خبرگان کونسل اور گیارہویں پارلیمنٹ کے ضمنی انتخابات میں بھی اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنا ووٹ ڈآلنے کے بعد عوام سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: انتخابات کا دن ایرانی عوام کا دن ہے۔ آج عوام اپنا ووٹ استعمال کرکے اپنی مرضی کے مطابق اپنا صدر منتخب کریں گے ۔ کوئی یہ نہ کہے کہ میرے ایک ووٹ سے کیا ہونے والا ہے۔ نہیں! ایک ووٹ کی بھی اہمیت ہے۔ میرے خیال میں اللہ کا نام لیکر آپ آگے بڑھئے اور ثواب حاصل کیجئے۔ہم جو عوام کو ووٹنگ میں حصہ لینے کی مکرر دعوت دیتے ہیں تو اس شرکت کا فائدہ اور نتیجہ سب سے پہلے خود عوام کو ملتا ہے۔ البتہ عوام کی بھرپور شرکت سے ملک کو بھی بین الاقوامی سطح پر بہت سے فائدے حاصل ہوتے ہیں۔

انہوں نے فرمایا کہ انتخابات کا دن عوام کا دن ہے۔ آج ایران کے عوام جو عمل انجام دیں گے وہ ان کے مستقبل کی تعمیر کرنے والا اور آئندہ چند سال کے لئے سرنوشت کا تعین کرنے والا ہے۔انتخابات کا دن ایران کے عوام کا دن ہے۔ آج کے دن کے مالک عوام ہیں۔ عوام ہی اپنے ووٹ سے آئندہ برسوں کے لئے ملک کے کلی اور کلیدی معاملات کا تعین کریں گے۔

 

حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے امید کرتا ہوں کہ حضرت علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کی برکت سے آج کا دن ملت ایران کے لئے جشن بن جائے گا۔ توفیق الہی سے یقینا ایسا ہی ہوگا۔ اس الیکشن سے ان شاء اللہ ملت ایران کا بھلا ہوگا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=18667