13

امام رضا ع بلند و بالا اخلاق اور آداب رفیعہ سے آراستہ تھے، زہرا نقوی

  • News cod : 18827
  • 21 ژوئن 2021 - 21:43
امام رضا ع بلند و بالا اخلاق اور آداب رفیعہ سے آراستہ تھے، زہرا نقوی

مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے آسمان امامت و ولایت کے آٹھویں […]

مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے آسمان امامت و ولایت کے آٹھویں تاجدار امام رضا علیہ سلام کی ولادت با سعادت کے موقع پر جاری تہنیتی پیغام میں کہا کہ ولادت با سعادت امام رؤف امام رضاعلیہ سلام پر مسرت موقع پر تمام عالم اسلام بالخصوص امام زمانہ عج کی خدمت اقدس میں ھدیہ تبریک پیش کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا امام رضا ع بلند و بالا اخلاق اور آداب رفیعہ سے آراستہ تھے آپ سیرت و اخلاق ، گفتار و کردار ، تقوی و عبادات الہی ہر صفت اور پہلو میں اپنے جد رسول خدا صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مشابہ تھے ان کا کہنا تھا امام رضا علیہ سلام نے اپنی حکمت وبصیرت کے ساتھ مامون کی شاطرانہ چالوں کا مقابلہ کیا اور اسکے ناپاک ارداوں کو سبکے سامنے آشکار کیا۔

انہوں نے کہا امام رضا ؑ اپنے زمانہ میں سب سے زیادہ اعلم اور افضل تھے اور آپ نے ان اہل زمانہ کو مختلف قسم کے علوم جیسے علم فقہ،فلسفہ ،علوم قرآن اور علم طب وغیرہ کی تعلیم دیا دنیا کے جن علماء کو مامون آپ کا امتحان لینے کے لئے جمع کرتا تھا وہ ان سب سے زیادہ آپ ؑ پر یقین اور آپ کے فضل وشرف کا اقرار کرتے تھے ،کسی علمی وفدنے امام ؑ سے ملاقات نہیں کی مگر یہ کہ اس نے آپ کے فضل کا اقرار کرلیا۔مامون آپ کو لوگوں سے دور رکھنے پر مجبور ہوگیاکہ کہیں آپ کی وجہ سے لوگ اس سے بدظن نہ ہوجائیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=18827