9

امام رضاؑ کمپلیکس چوک اعظم لیہ میں طالبات کی تعلیم کے لئے جامعہ معصومیہ قائم کردیا گیا

  • News cod : 18848
  • 22 ژوئن 2021 - 16:23
امام رضاؑ کمپلیکس چوک اعظم لیہ میں طالبات کی تعلیم کے لئے جامعہ معصومیہ قائم کردیا گیا
چوک اعظم لیہ میں امام خمینیؒ ٹرسٹ کے زیر اہتمام امام رضاؑ کمپلیس میں دیگر فلاحی کاموں کے ساتھ طالبات کی تعلیم و تربیت کے لئے جامعہ معصومیہ کمپ قائم کردیا گیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، امام خمینیؒ ٹرسٹ نے خواتین کو دینی اور دنیوی تعلیم دلوانے کا بیڑا اٹھالیا، چوک اعظم لیہ میں امام خمینیؒ ٹرسٹ کے زیر اہتمام امام رضاؑ کمپلیس میں دیگر فلاحی کاموں کے ساتھ طالبات کی تعلیم و تربیت کے لئے جامعہ معصومیہ کمپ قائم کردیا گیا۔
جامعہ معصومیہ کا افتتاح سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مشیر علامہ سید محمد تقی نقوی نے کیا اور انکے ہمراہ وائس چیئرمین امام خمینیؒ ٹرسٹ علامہ سید انتظار حسین نقوی اور دیگر علمائے کرام موجود تھے۔
اس موقع پر سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مشیر دین علامہ سید محمد تقی نقوی نے کہا کہ علامہ سید افتخار حسین نقوی نے بہت سارے ادارے تعمیر کیے ہیں اور یہ بھی ان میں سے ایک ہے اور انکے معاونین اس کا ر خیر میں کامیاب ہیں خدا سے ہماری دعا ہے کہ اس کام میں بھی امام خمینیؒ ٹرسٹ کو کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے۔
امام خمینیؒ ٹرسٹ کے عہدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ امام خمینی ٹرسٹ نے ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ دین و دنیا کی تعلیم کو ہمیشہ یکجا کیا جائے اور اس کا بہترین نمونہ جامعہ معصومیہ امام رضاؑ کمپکلس ہے جس کا باقائدہ آغاز کردیا گیا ہے۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=18848