15

جامعۃالنجف سکردو میں تقریب تقسیم انعامات قرآن وحدیث مقابلہ جات

  • News cod : 20950
  • 10 آگوست 2021 - 14:26
جامعۃالنجف سکردو میں تقریب تقسیم انعامات قرآن وحدیث مقابلہ جات
اس تقریب کے مہمان علماء میں ملک کے بزرگ عالم دین مولانا مزرا یوسف حسین ، حوزہ علمیہ قم کے اساتید حجۃ الاسلام شیخ محمد علی ممتاز، حجۃ الاسلام ڈاکٹر مشتاق حسین حکیمی، حجۃ الاسلام شیخ محمد حسین طاہری اور بین الاقوامی قاری وحافظ شیخ محمد علی قمی ، شیخ محمد تقی ممتاز اور شیخ احمد علی جوہری شامل تھے۔

وفاق ٹائمز، سکردو: مورخہ۸ اگست۲۰۲۱ کو جامعۃالمصطفی العالمیہ معاونت فرہنگی تربیتی نمائندگی پاکستان کے زیر اہتمام ۱۳ویں آل پاکستان سالانہ قرآن وحدیث مقابلہ جات 2020-21 [شعبہ ترتیل]میں حصہ لینے والے مدارس اور پوزیشن لینے والے طلباء میں جامعۃالمصطفی کی طرف سے تقسیم انعامات کے سلسلے میں جامعۃالنجف اسکردو میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیاگیا ۔اس تقریب میں جامعۃالنجف کے اساتید وطلاب کے علاوہ قرآنی مقابلوں میں انعامات حاصل کرنے والے مدارس کے مسئولین اور پوزیشن ہولڈر طلاب نے شرکت کی۔
مسئولین میں جامعۃ النجف کے اساتید،جامعہ قبازردیہ کے حجۃ الاسلام شیخ محمد حسن سروری ،جامعہ طوسی کے مولانا غلام رسول میر، جامعہ منصوریہ کے شیخ محمد ابراہیم بہشتی اور جامعۃالزہر ا کے شیخ محمد رضا بہشتی نے شرکت کی۔
پوزیشن ہولڈر طلاب میں جامعۃ النجف کے حسنین رضا ، جامعہ قبازردیہ کے محمد ابراہیم ، جامعہ منصوریہ کے محمد قاسم اور جامعہ طوسی کے حسین علی شریک تھے جبکہ جامعہ زہرا کی معصومہ کنیز کا انعام جامعہ کے مسئول تلیم آقائے بہشتی نے وصول کیا۔یاد رہے کہ جامعۃ النجف کے متعلم جناب حسنین رضا مسئول جامعۃ الحجۃ ( ابن مرحوم شیخ رحیم اللہ حیدری)نے آل پاکستان مقابلہ ترتیل میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اس تقریب کے مہمان علماء میں ملک کے بزرگ عالم دین مولانا مزرا یوسف حسین ، حوزہ علمیہ قم کے اساتید حجۃ الاسلام شیخ محمد علی ممتاز، حجۃ الاسلام ڈاکٹر مشتاق حسین حکیمی، حجۃ الاسلام شیخ محمد حسین طاہری اور بین الاقوامی قاری وحافظ شیخ محمد علی قمی ، شیخ محمد تقی ممتاز اور شیخ احمد علی جوہری شامل تھے۔
شریک علمائے کرام نے پوزیشن ہولڈروں میں انعامات تقسیم کیے۔
اس تقریب کی نظامت کرتے ہوئے جامعۃالنجف کے وائس پرنسپل شیخ احمد علی نوری نے قرآن اور قرآنی معاشرے کی تشکیل میں ہماری ذمہ داریوں کے حوالے سے مفید کلمات پیش کیے۔ حوزہ علمیہ قم سے تشریف لائے ہوئے قاری جناب حافظ محمد علی نے تلاوت کلام پاک سے محفل کا آغاز کیا ۔ جامعۃالنجف کے استاد قرآنی جناب قاری محمد عابدین نے منقبت امیرالمومنین سے محفل کو منور کیا اور پھر تقسیم انعامات کی باری آئی۔حجۃ الاسلام شیخ محمد علی توحیدی مدیر جامعۃالنجف اسکردو ، حجۃ الاسلام مولانا مرزا یوسف حسین ، حجۃ الاسلام شیخ محمد حسن سروری، حجۃ الاسلام شیخ محمد علی ممتاز،حجۃ الاسلام شیخ مشتاق حسین حکیمی ودیگر علمائے کرام نے انعامات تقسیم کیے۔ محفل کے آخر میں حجۃ الاسلام شیخ محمد حسن سروری مدیر جامعہ قبازردیہ سکردو کی دعائے خیر کے ذریعے اس پر نور محفل کا اختتام ہوا۔
اپنی دعا میں آقائے سروری نے جامعۃالمصطفی العالمیہ اور جامعۃالنجف کی ترقی نیز امام زمانہ کے جلد ظہور ، عالم اسلام کی پیروزی وسربلندی اور پاکستان کےاستحکام وسلامتی کے لیے دعاکی۔اس محفل کے آغاز سے پہلے تمام مہمانوں کی پذیرائی کے لیے ظہرانے کا اہتمام کیاگیا تھا ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=20950