6

ملک بھر میں عزاداری میں رکاوٹ ڈالنے سے گریز کیا جائے مرکزی محرم کمیٹی اعلامیہ

  • News cod : 21089
  • 14 آگوست 2021 - 11:11
ملک بھر میں عزاداری میں رکاوٹ ڈالنے سے گریز کیا جائے مرکزی محرم کمیٹی اعلامیہ
عوام اپنے آئینی ، بنیادی اور قانونی حقوق سے کسی صورت دستبردار نہ ہوں اورعزاداری سیدالشہداؑ حسب ِ سابق عقیدت و احترام سے منائیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، محرم الحرام سے قبل وفاقی و صوبائی حکومتوں کو عزاداری کے حوالے سے درپیش مسائل و مشکلات اور ان کے حل میں تعاون سے متعلق بذریعہ خطوط آگاہ کیا گیاتھا ۔اس کے باوجود ملک بھر بالخصوص پنجاب میں انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے اختیارات سے تجاوز اور غیر آئینی و غیر قانونی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ جھوٹی وبوگس رپورٹس کو بنیادبنا کر بانیان مجالس و جلوس عزاسے زبردستی ضمانتی بانڈزکی طلبی، برسوں سے جاری روایتی پروگرامات کو محدود یا ختم کرنے، اندر چاردیواری مجالس عزاکے انعقادپر دھونس دھاندلی ،دھمکی اور توہین و تضحیک آمیز رویہ اپنایا جارہا ہے۔ دستور ی و بنیادی حقوق کی ادائیگی پرگرفتاری، نظر بند ی اور فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی انتقامی کارروائیاں جاری ہیں۔ ان اقدامات کی وجہ سے ملک بھر میں شدیدغم و غصہ، اشتعال و اضطراب اور تشویش کی لہر پائی جارہی ہے۔
اربابِ اختیار سے غیرآئینی، غیرقانونی اقدامات سے اجتناب اور عوام کے دستوری، قانونی، بنیادی اور شہری حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ ہے۔
عوام اپنے آئینی ، بنیادی اور قانونی حقوق سے کسی صورت دستبردار نہ ہوں اورعزاداری سیدالشہداؑ حسب ِ سابق عقیدت و احترام سے منائیں۔
درج بالا تشویشناک صورتحال کے پیش نظر 16اگست2021ءبروز سوموار پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنسکا انعقاد کیا جا رہاہے۔جس میں آئندہ کے لائحہ کا اعلان کیا جائے گا۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=21089