19

غواڑی بلتستان میں عاشورا کے جلوس پر پتھراؤ کے بعد مختلف مقامات سے علماء اور عزادار وہاں پہنچ گئے/عزاداری جاری+تصاویر، ویڈیو

  • News cod : 21290
  • 20 آگوست 2021 - 15:39
غواڑی بلتستان میں عاشورا کے جلوس پر پتھراؤ کے بعد مختلف مقامات سے علماء اور عزادار وہاں پہنچ گئے/عزاداری جاری+تصاویر، ویڈیو
رپورٹ کے مطابق، حالات کے پیش نظر بلتستان کے دیگر مقامات خصوصا سکردو سے کئی علمائے کرام اور عمائدین اس وقت غواڑی پہنچ گئے ہیں جبکہ قائد بلتستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے اپنے ایک مذمتی بیان میں جلوس پر پتھراؤ کرنے اور بلتستان کے امن کو خراب کرنے والوں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے.

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، بلتستان کے ضلع گانچھے کے علاقہ غواڑی میں کل روز عاشورا کے جلوس پر وہابی دہشت گردوں نے پتھراؤ کیا جس کے بعد وہاں کے حالات خراب ہو گئے لیکن علماء کرام کی اپیل پر شیعہ جوان پر امن احتجاج کر رہے ہیں.

رپورٹ کے مطابق، حالات کے پیش نظر بلتستان کے دیگر مقامات خصوصا سکردو سے کئی علمائے کرام اور عمائدین اس وقت غواڑی پہنچ گئے ہیں جبکہ قائد بلتستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے اپنے ایک مذمتی بیان میں جلوس پر پتھراؤ کرنے اور بلتستان کے امن کو خراب کرنے والوں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے.

یاد رہے یوم عاشور کے روز غواڑی میں جلوس عزا پر پتھرائو کیا گیا، علم اور مسجد کی بیحرمتی کی گئی، میں اس وقت سکردو ہسپتال میں ہوں، یہاں پندرہ سے بیس زخمی خواتین زیر علاج ہیں جبکہ دس سے پندرہ جواب بھی پتھرائو کی وجہ سے زخمی ہیں اور وہ ہسپتال میں ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=21290