10

گلگت بلتستان عبوری آئینی صوبے کے قیام کی کوششیں حوصلہ افزاءہیں،قائد ملت علامہ ساجدنقوی

  • News cod : 22210
  • 09 سپتامبر 2021 - 16:07
گلگت بلتستان عبوری آئینی صوبے کے قیام کی کوششیں حوصلہ افزاءہیں،قائد ملت علامہ ساجدنقوی
انہوں نے کہاکہ اب وفاق عبوری آئینی صوبہ کے بارے آگے بڑھ رہاہے تو ہم اِسے خوش آئند قرار دیتے ہیں البتہ خطے کے عوام کے ساتھ یہ وعدہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تناظرمیں مجوزہ ڈرافٹ میں اِس نکتہ کو شامل کیا جائے کہ کسی بھی رکاوٹ کے دور ہوتے ہی عبوری آئینی حیثیت از خود مستقل آئینی حیثیت میں تبدیل ہوجائےگی اور فی الفور نافذ العمل ہوگی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ عبوری آئینی صوبے کے قیام کی کوششیں حوصلہ افزاءہیں اور یہ عمل آئینی حقوق کی جانب مثبت پیش رفت ہے البتہ تمام سٹیک ہولڈرز کے ذریعے خطے کے عوام کو اعتماد میں لے کر تمام اضلاع سے قومی اسمبلی اور چاروں صوبوں کے مساوی سینیٹ میں نمائندگی دی جائے، گلگت بلتستان کوآئینی حقوق دینے سے پاکستان کامو ¿قف مزید مضبوط اورمستحکم ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے عبوری آئینی صوبہ بارے مجوزہ ڈرافٹ سمیت دیگر متعلقہ امورپر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ گلگت بلتستان کے دلیراوربہادر عوام نے بھارتی افواج کو شکست دے کراورخطے کو آزاد کراکے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا مگرافسوس 7دہائیوں سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود آج بھی خطے کے عوام بنیادی آئینی حقوق سے محروم ہیں ۔ سب سے پہلے آئینی صوبے کے قیام کی آواز ہم نے بلند کی اور آج تک عوام کو دیئے گئے حقوق کے تحفظ کی خاطر نہ صرف آوازبلند کی بلکہ اپنا کردار بھی ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ اب وفاق عبوری آئینی صوبہ کے بارے آگے بڑھ رہاہے تو ہم اِسے خوش آئند قرار دیتے ہیں البتہ خطے کے عوام کے ساتھ یہ وعدہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تناظرمیں مجوزہ ڈرافٹ میں اِس نکتہ کو شامل کیا جائے کہ کسی بھی رکاوٹ کے دور ہوتے ہی عبوری آئینی حیثیت از خود مستقل آئینی حیثیت میں تبدیل ہوجائےگی اور فی الفور نافذ العمل ہوگی۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے گلگت بلتستان کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ملکی و بین الاقوامی تناظرمیں گلگت بلتستان کی عوامی خواہشات کو مدنظررکھتے ہوئے تمام سٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت کے بعد تاریخی فیصلہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ جی بی کے پ رامن، دلیراور پاکستان سے محبت کر نےوالے عوام جس طرح کئی عشروں سے لائق تحسین استحکامت کے ساتھ سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے آئے ہیں اسے برقرار رکھیں اور آپس میں باہمی احترام اور بھائی چارے کومضبوط بنائیں اور اتحاد ووحدت کی فضاکوفروغ دیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=22210