19

حوزات علمیہ میں ثقافتی شعبہ مظلوم ترین شعبہ ہے، مدیر حوزہ علمیہ ہرمزگان ایران

  • News cod : 23548
  • 14 اکتبر 2021 - 15:11
حوزات علمیہ میں ثقافتی شعبہ مظلوم ترین شعبہ ہے، مدیر حوزہ علمیہ ہرمزگان ایران
حوزہ علمیہ خواہران ہرمزگان کی نائب سربراہ نے اس نوجوان نائب کی کامیابی کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے رہبر انقلاب کے ایک فرمان کی جانب اشارہ کیا کہ آپ نے فرمایا:ثقافتی شعبے کی محرومیوں کو ختم کریں یقیناً، ثقافتی شعبہ مظلوم ترین شعبہ ہے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،محترمہ راضیہ سلطان عباسی ندوشن نے بدھ کے روز بندر عباس میں مدرسہ علمیہ الزہرا(س)کی نئی نائب سربراہ کے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدرسہ علمیہ الزہراء کی پرنسپل محترمہ خواہر راضیہ سلیمانی کی تجویز کے مطابق محترمہ خواہر فہیمہ پودات کو مدرسۂ ہذا کے ثقافتی اور تبلیغی شعبوں کی ڈپٹی مقرر کیا گیا۔

انہوں نے بیان کیا کہ محترمہ خواہر پودات بندر عباس کے مدرسۂ علمیہ الزہرا(س)کی فارغ التحصیل،فاطمہ معصومہ(س) انسٹی ٹیوٹ کے شعبۂ الہیات کی ماہر اور ایک فعال مبلّغہ ہیں۔

آخر میں،حوزہ علمیہ خواہران ہرمزگان کی نائب سربراہ نے اس نوجوان نائب کی کامیابی کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے رہبر انقلاب کے ایک فرمان کی جانب اشارہ کیا کہ آپ نے فرمایا:ثقافتی شعبے کی محرومیوں کو ختم کریں یقیناً، ثقافتی شعبہ مظلوم ترین شعبہ ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=23548