6

وفاق المدارس الشیعہ کا ہفتہ وحدت منانے کا اعلان، اہلسنت کے جلوسوں کا استقبال کیا جائے گا

  • News cod : 23784
  • 18 اکتبر 2021 - 16:14
وفاق المدارس الشیعہ کا ہفتہ وحدت منانے کا اعلان، اہلسنت کے جلوسوں کا استقبال کیا جائے گا
وفاق کے نائب صدر علامہ مرید حسین نقوی کا کہنا تھا کہ عید میلادالنبی امت مسلمہ کی مشترکہ میراث ہے۔ خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ماننے والے سب میلاد مصطفی مناتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عید میلادالنبی کی مناسبت سے ہفتہ وحدت 17 ربیع الاول تک جاری رہے گا۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے کہا ہے کہ عید میلاد النبی کی تقریبات میں شرکت کرکے بانی انقلاب اسلامی حضرت مام خمینی کے حکم کے مطابق ہفتہ وحدت کا کل سے آغاز کیا جا رہا ہے۔ عید میلادالنبی کے جلوس نکالیں گے۔ برادران اہلسنت کی طرف سے نکالے گئے جلوسوں میں شرکت کریں گے۔ ان جلوسوں کا استقبال کرکے اتحاد امت کا عملی ثبوت دیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ عید میلادالنبی امت مسلمہ کی مشترکہ میراث ہے۔ خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ماننے والے سب میلاد مصطفی مناتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عید میلادالنبی کی مناسبت سے ہفتہ وحدت 17 ربیع الاول تک جاری رہے گا۔ وفاق المدارس الشیعہ کے نائب صدر نے کہا کہ جامعتہ المنتظر کے اساتذہ اور طلبہ ماڈل ٹاون میں اہلسنت برادران کی طرف سے عید میلادالنبی کے جلوس کا استقبال کریں گے اور سبیل بھی لگائیں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=23784