9

شیعہ سنی اسلام کے دو مضبوط بازو ہیں، علامہ مرید حسین نقوی

  • News cod : 23920
  • 20 اکتبر 2021 - 12:50
شیعہ سنی اسلام کے دو مضبوط بازو ہیں، علامہ مرید حسین نقوی
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی نے ہفتہ وحدت 12 تا 17 ربیع الاول کے آغاز پر اپنے خصوصی پیغام میں مسلمانان عالم سمیت مسلمانان پاکستان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ پرفتن اور سنگین حالات میں ہمیں پیغمبر گرامی کی سیرت سے درس لیتے ہوئے باہمی اختلافات اور فروعی و جزوی مسائل کے حل کے لئے امن محبت رواداری تحمل اور برداشت کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔ 

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی نے ہفتہ وحدت 12 تا 17 ربیع الاول کے آغاز پر اپنے خصوصی پیغام میں مسلمانان عالم سمیت مسلمانان پاکستان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ پرفتن اور سنگین حالات میں ہمیں پیغمبر گرامی کی سیرت سے درس لیتے ہوئے باہمی اختلافات اور فروعی و جزوی مسائل کے حل کے لئے امن محبت رواداری تحمل اور برداشت کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہاکہ انتہاء پسندوں کی سازشوں اور کارروائیوں سے ملک کو بچانے کےلئے قومی یکجہتی اور اتحاد امہ ضروری ہے، ہم اس ملک میں وحدت کے بانیان میں سے ہیں، ملک کو مختلف سازشوں اور فتنوں سے نکالنے کےلئے اتحاد امت کا اپنا مشن جاری رکھیں گے۔

حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر لاہور کے ناظم اعلیٰ  نے کہا کہ کہ رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی نے عید میلادالنبیؐ کے مبارک اور مقدس ایام کو ہفتہ وحدت مسلمین کے عنوان سے منانے کا حکم دیتے ہوئے امت مسلمہ کو ایک مرکز پر جمع ہونے کا درس دیا وہ مرکز اتحاد رسول اسلامؐ کی ذاتِ مبارکہ ہے۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=23920