19

حوزہ علمیہ عراق میں آیۃ اللہ مدرسی کا درس خارج کا آغاز+تصاویر

  • News cod : 23959
  • 20 اکتبر 2021 - 16:22
حوزہ علمیہ عراق میں آیۃ اللہ مدرسی کا درس خارج کا آغاز+تصاویر
عراقی مایہ ناز عالم دین حضرت آیۃ اللہ سید محمد تقی مدرسی نے حوزہ علمیہ کربلا میں فقہ سے متعلق اپنے درس خارج کی تدریس کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،عراقی مایہ ناز عالم دین حضرت آیۃ اللہ سید محمد تقی مدرسی نے حوزہ علمیہ کربلا میں فقہ سے متعلق اپنے درس خارج کی تدریس کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

انہوں نے درس خارج کا آغاز کتاب “الصلاۃ” کی باب نماز جماعت سے حوزہ علمیہ کربلا کے اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد کی موجودگی میں کیا ہے۔

آیۃ اللہ مدرسی نے 1443 ھ میں ذی القعدہ کے مہینے میں درس خارج کے کورس کو مکمل کردیا تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ آیۃ اللہ مدرسی نے حوزہ ہائے علمیہ کی کورونا وائرس کی وجہ سے بندش سے اب تک طالب علموں کو آنلائن تفسیر قرآن کریم اور فقہ سے متعلق درس خارج کی تدریس کر رہے تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=23959