9

علماء کی حیات میں “تجلیل” کرنے کی ضرورت ہے/وفاق ٹائمز گمنام اور چھوٹے مدارس پر خاص توجہ دے، علامہ قاضی فیاض نقوی

  • News cod : 24903
  • 02 نوامبر 2021 - 21:43
علماء کی حیات میں “تجلیل” کرنے کی ضرورت ہے/وفاق ٹائمز گمنام اور چھوٹے مدارس پر خاص توجہ دے، علامہ قاضی فیاض نقوی
انہوں نے وفاق ٹائمز کے مسؤلین سے گفتگو میں کہا کہ اکثر و بیشتر یہ ہوتا ہے کہ علماء جب فوت ہوتے ہیں تو ان کے بارے میں بتایا جاتا ہے تجلیل کرتے ہیں لیکن ہم وفاق ٹائمز سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ آپ جو علماء موجود اور خدمت کر رہے ہیں ان کی حیات میں ہی ان کی خدمات اور شخصیت کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرے تو انشاء اللہ یہ سب سے زیادہ مفید ہوگا.

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،جامعہ علمیہ کراچی کے پرنسپل اور وفاق مدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ کے مشیر علامہ سید فیاض حسین نقوی نے آج قم میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا خبر رساں ادارہ “وفاق ٹائمز” کا دورہ کیا.

حجۃ الاسلام والمسلمین سید فیاض نقوی نے پاکستانی دینی اور علمی شخصیات کو متعارف کرانے میں وفاق ٹائمز کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وفاق ٹائمز کو حوزہ علمیہ کی نمایاں علمی شخصیات کو متعارف کروانا چاہئے۔

انہوں نے وفاق ٹائمز کے مسؤلین سے گفتگو میں کہا کہ کچھ عناوین ایسے ہیں جس پر دوسرے بھی کام کر رہے ہیں لیکن دو عنوانات انتہائی اہم ہیں اور اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے اور وہ ہیں علماء اور دینی مدارس؛ وفاق ٹائمز زیادہ توجہ ان دو عناوین پر دے خاص طور پر ایسے مدارس ہیں جنہوں نے بہت فعالیت سرانجام دیں ہیں لیکن ان سے اکثر بے خبر ہیں عام طور پر بڑے مدارس کو جانتے ہیں آپ ایک صوبے سے ان گمنام مدارس کی سرگرمیوں کو کوریج دینا شروع کریں۔

تصویری رپورٹ|علامہ سید فیاض نقوی کا “وفاق ٹائمز” کے آفس کا دورہ

انہوں نے کہاکہ زیادہ کام ہمیں محروم علاقوں کے مدارس پر کرنے کی ضرورت ہے جوکہ مختلف میدانوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں.

ان کا مزید کہنا تھا کہ اکثر و بیشتر یہ ہوتا ہے کہ علماء جب فوت ہوتے ہیں تو ان کے بارے میں بتایا جاتا ہے تجلیل کرتے ہیں لیکن ہم وفاق ٹائمز سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ آپ جو علماء موجود اور خدمت کر رہے ہیں ان کی حیات میں ہی ان کی خدمات اور شخصیت کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرے تو انشاء اللہ یہ سب سے زیادہ مفید ہوگا.

تفصیلات کے مطابق وفاق ٹائمز کے منیجنگ ڈائریکٹر حجۃ الاسلام والمسلمن محمد حسن نقوی چیف ایڈیٹر محمد ابراہیم صابری اور وفاق المدارس الشیعہ قم کے مدیر حجۃ الاسلام علی اصغر سیفی نے علامہ قاضی فیاض حسین نقوی کا دفتر میں استقبال کیا اور ان کو وفاق ٹائمز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=24903