8

حلال شرط بندی کا ذکر کریں؟ کیا آج کل کے رایج کھیلوں جیسے فٹبال وغیرہ میں شرط لگائی جا سکتی ہے؟

  • News cod : 25096
  • 07 نوامبر 2021 - 12:12
حلال شرط بندی کا ذکر کریں؟ کیا آج کل کے رایج کھیلوں جیسے فٹبال وغیرہ میں شرط لگائی جا سکتی ہے؟
انسان کا اپنے دوست سے یہ طے کرنا کہ ٹیبل ٹینس میں جو جیتے گا وہ ایک دوسرے کو کولڈ ڈرینک پلائے گا، کس نیت کے ساتھ یہ کام حلال ہو سکتا ہے؟

سوال: حلال شرط بندی کا ذکر کریں؟ کیا آج کل کے رایج کھیلوں جیسے فٹبال وغیرہ میں شرط لگائی جا سکتی ہے؟

جواب: شرط لگانا صرف تیر انداری اور گھوڑے سواری اور آج کل کی جنگی تیاریوں میں جایز ہے جیسے بندوق چلانا وغیرہ، لیکن ٹیلی ویژن پر آنے والی گھوڑ سواری تیر اندازی وغیرہ پر شرط بندی حرام ہے۔

۲سوال: کیا چھوٹی موٹی اشیاء جیسے کولڈ ڈرینکس وغیرہ پر شرط لگانے میں بھی قباحت ہے؟

جواب: شرط بندی حرام ہے کم چیز پر ہو یا زیادہ۔

۳سوال: فٹبال کے مسابقات میں جیتنے والی ٹیم کو جو پیسا ملتا ہے اس کا کیا حکم ہے؟

جواب: اگر شرط کے ساتھ ہو تو جایز نہیں ہے۔

۴سوال: ہمیں معلوم ہے کہ شرط لگانا حرام ہے لیکن اگر یہ کہا جائے کہ جو ہارے گا وہ اتنی بار صلوات پڑھے گا تو کیا حکم ہے؟

جواب: اس طرح سے حرام نہیں ہے۔

۵سوال: انسان کا اپنے دوست سے یہ طے کرنا کہ ٹیبل ٹینس میں جو جیتے گا وہ ایک دوسرے کو کولڈ ڈرینک پلائے گا، کس نیت کے ساتھ یہ کام حلال ہو سکتا ہے؟

جواب: اگر شرط بندی کی صورت میں ہو تو جایز نہیں ہے۔

حوالہ

https://www.sistani.org/urdu/qa/01828/

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25096