11

کیا عقد زواج کی مشترکہ محفل منعقد کرنا کہ جس میں مرد و خواتین جو کہ مسلمان و غیر مسلم ایک ہی جگہ جمع ہوں اور حجاب کی مراعات بھی کی گئی ہو جایز ہے؟

  • News cod : 25188
  • 10 نوامبر 2021 - 10:36
کیا عقد زواج کی مشترکہ محفل منعقد کرنا کہ جس میں مرد و خواتین جو کہ مسلمان و غیر مسلم ایک ہی جگہ جمع ہوں اور حجاب کی مراعات بھی کی گئی ہو جایز ہے؟
۳سوال: دلہن کے رشتےدار جیسا کہ اسکے بھائی، ماموں، چچا، پھپا اور والد وغیرہ کا شادی کی محفل میں دلہن کے پاس آنا جب کہ وہاں دیگر نا محرم خواتین بھی ہوں کیا حکم رکھتا ہے ؟

سوال: کیا عقد زواج کی مشترکہ محفل منعقد کرنا کہ جس میں مرد و خواتین جو کہ مسلمان و غیر مسلم ایک ہی جگہ جمع ہوں اور حجاب کی مراعات بھی کی گئی ہو جایز ہے؟
جواب: جذبات کو بھڑکانے والی مشترکہ محافل کا انعقاد جایز نہیں ہے،اور ظاہر ہے کہ شادی بیاہ کی محفلوں میں ایسا ہی ہوتا ہے لہذہ مشترکہ محفل کے بجائے علٰیحدہ انتظام کرنا چاہیے۔
۲سوال: شادی بیاہ کے رسم و رواج کے بارے میں دیندار نوجوانوں کے لیے آپ کیا نصیحت فرماتے ہیں؟
جواب: ہم اپنے عزیز نوجوانوں کو ہدایت کرتے ہیں کہ ہر قسم کی حرام خوشی سے پرہیز کیا جائے، اور اسی طرح ہر اس کام سے بچا جائے جو باعث اشکال شرعی ہو خاص طور پر ایسے کام جو بعض دینداروں کی محافل میں بھی ہوجاتے ہیں جیسا کہ خاتون کا مدح اہل بیتؑ میں قصیدوں کو غناء کے لحن میں پڑھنا یہ بھی محل اشکال ہے پھر ( جیسا کہ عام طور پر شادی کی محافل میں ہوتا ہے) اسکے ساتھ موسیقی (دف) بھی شامل ہوتو پھر تو قطعا حرام ہی ہے اور اگر اسکے ساتھ موسیقی نہ ہو تب بھی احوط یہ ہے کے اجتناب کیا جاۓ۔
۳سوال: دلہن کے رشتےدار جیسا کہ اسکے بھائی، ماموں، چچا، پھپا اور والد وغیرہ کا شادی کی محفل میں دلہن کے پاس آنا جب کہ وہاں دیگر نا محرم خواتین بھی ہوں کیا حکم رکھتا ہے ؟
جواب: اگر اس کام میں مفسدہ ہو جیسا کہ غالبا ایسا ہی ہوتا ہے تو جایز نہیں ہے۔
۴سوال: شادی کی محفلوں میں گانے بجانے اور طبل اور ڈبہ بجانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: احوط یہ ہے کہ گانا جایز نہیں ہے،اور ان آلات کا بجانا اگر محافل لھو و لعب کے طریقے پر نہ ہو تو حرج نہیں۔
۵سوال: خواتین کی محفل میں خواتین کا گانا گانا کیسا ہے جبکہ وہاں دولہا بھی ہو اور انکے گانے کو سن رہا ہو؟
جواب: گانا گانا احتیاط واجب کی بناء پر اگر صرف عورتیں ہوں تو جایز نہیں ہے اور مرد ہو تو اگر آواز اتنی نازک اور زیبا کرے کہ عرفا ہیجان آور ہو تو حرام ہے۔
۶سوال: خواتین کا شادی کے موقع پر گانا گانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: احتیاط واجب کی بنا پر جایز نہیں ہے۔
۷سوال: خواتین کے لیے خواتین کی شادی کی محفلوں میں غیر مناسب و خلاف وقار لباس زیب تن کرنا کیا حکم رکہتا ہے؟
جواب: بذات خود حرام نہیں ہے۔
۸سوال: شادی کے موقع پر خواتین کی مخصوص محفل میں خواتین کا رقص کرنا کیسا ہے؟
جواب: احتیاط واجب کی بناء پر جایز نہیں ہے۔
۹سوال: کیا دولہے کے لیے خواتین کی محفل میں داخل ہونا جایز ہے؟
جواب: اگر وہ اپنے نفس پر حرام سے امان رکہتا ہو اور حجاب کی مراعات کی جائے اور کوئی دوسرا مفسدہ(برائی) نہ ہو تو جایز ہے۔

حوالہ

https://www.sistani.org/urdu/qa/02439/

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25188