16

معروف عالم دین علامہ حسن فخر الدین کے انتقال پر جامعہ طوسی بلتستان کا اظہار تعزیت

  • News cod : 25515
  • 17 نوامبر 2021 - 14:18
معروف عالم دین علامہ حسن فخر الدین کے انتقال پر جامعہ طوسی بلتستان کا اظہار تعزیت
گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے بزرگ عالم دین،علم رجال کے ماہر اور محقق و مناظر اور کئی کتابوں کے مصنف حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ حسن فخرالدین قلیل عرصہ علیل رہنے کے بعد کل کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے بزرگ عالم دین،علم رجال کے ماہر اور محقق و مناظر اور کئی کتابوں کے مصنف حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ حسن فخرالدین قلیل عرصہ علیل رہنے کے بعد کل کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔

جامعہ طوسی کے تعزیتی بیان کا تفصیلی متن کچھ یوں ہے:

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

علامہ شیخ حسن فخرالدین کی المناک رحلت کی خبر سن کر نہایت افسوس اور دکھ ہوا۔آپ کے انتقال پُر ملال سے ادارہ ایک بہترین سرپرست،مخلص،مشاور اور مضبوط پشت پناہ سے محروم ہوگیا۔ فخر ملت اور فخر دین علامہ شیخ حسن فخرالدین ملت تشیع کے لٸے ایک عظیم سرمایہ تھے۔

آپ ایک عالمِ باعمل، متعہد، مبارز، مناظر، مصنف، شیریں سخن خطیب، دلسوز مبلغ اور بےلوث خدمت گار تھے۔ مرحوم و مغفور کی تصانیف میں اصلی اہل سنت کون اور چالیس جلدوں پر مشتمل کتاب “المعجم الکبیر فی اسماء الرجال” سرفہرست ہے۔

ہم علامہ فخرالدین کی جانسوز رحلت پر تمام علماۓ کرام اور محققین بالخصوص آپ کے فرزند ارجمند حجۃ الاسلام شیخ ذاکر فخرالدین اور حجۃ الاسلام شیخ مرزامہدی فاضلی سمیت تمام لواحقین و پسماندگان اور اہل علاقہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے اللہ رب العزت سے دعا کرتے ہیں کہ پروردگار عالم ہمیں علمی اور تحقیقی میدان میں شیخ مرحوم کے خوابوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی توفیق عطا فرماۓ۔

شریک غم۔ جامعہ طوسی بلتستان

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25515