16

محسن ملت علامہ صفدر نجفی نے اپنی ساری زندگی الہٰی مشن کی ترویج اور فروغ کیلئے وقف کردی، علامہ علی اصغر سیفی

  • News cod : 26048
  • 03 دسامبر 2021 - 13:26
محسن ملت علامہ صفدر نجفی نے اپنی ساری زندگی الہٰی مشن کی ترویج اور فروغ کیلئے وقف کردی، علامہ علی اصغر سیفی
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان شعبہ قم کے مدیر حجۃ الاسلام علی اصغر سیفی نے کہاکہ وفاق المدارس الشیعہ کے بانی صدر محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی کی علوم اسلامی کے فروغ اور قومی معاملات میں خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،وفاق المدارس الشیعہ پاکستان شعبہ قم کے مدیر حجۃ الاسلام علی اصغر سیفی نے کہاکہ وفاق المدارس الشیعہ کے بانی صدر محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی کی علوم اسلامی کے فروغ اور قومی معاملات میں خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

انہوں نے کہاکہ محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی رح ہمیشہ زندہ رہنے والی شخصیت ہیں، قبلہ مرحوم کو بالمشافہ درک نہیں کیا لیکن اساتذہ اور بزرگان سے اتنا اس عظیم اور الہی شخصیت کے بارے سنا کہ لگتا ہے ہمیشہ انکے حضور ہیں اور قبلہ مرحوم کی روح طیبہ سے فیضیاب ہورہے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھاکہ احادیث کی رو سے عالم اور نبی میں فقط ایک درجہ کا فاصلہ ہے،جس طرح نبی اپنی کتاب و سنت کے ساتھ ہمیشہ زندہ ہوتے ہیں۔قبلہ جیسے علماء بھی اپنے علمی آثار اور خدمات کی وجہ سے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔قبلہ کی خدمات پاکستان کی حدتک نہیں بلکہ عالمگیر حثیت رکھتی ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=26048