24

3 دسمبر برسی محسن ملت علامہ سید صفدر نجفیؒ عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے

  • News cod : 26051
  • 03 دسامبر 2021 - 13:44
3 دسمبر برسی محسن ملت علامہ سید صفدر نجفیؒ عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے
محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی کا 32 واں یوم وفات پاکستان سمیت دنیا بھرمیں انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہاہے،مختلف شہروں میں تعزیتی تقریبات کا انعقاد،شہروں اور قصبوں میں مجالس ترحیم اور آن لائن کانفرنسز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی کا 32 واں یوم وفات پاکستان سمیت دنیا بھرمیں انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہاہے،مختلف شہروں میں تعزیتی تقریبات کا انعقاد،شہروں اور قصبوں میں مجالس ترحیم اور آن لائن کانفرنسز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

علامہ سید صفدر حسین نجفی’’ محسن ملت‘‘ پاکستان کے مؤثر اور مشہور شیعہ علما میں سے تھے جنہوں نے پاکستان کے مختلف مدارس اور حوزہ علمیہ نجف اشرف سے کسب فیض کیا۔ جامعہ المنتظر لاہور میں تدریسی فرائض انجام دئے۔ شیعہ قوم کو مفتی جعفر حسین اور ان کے بعد عارف حسین الحسینی کی قیادت پر متفق کرنے میں آپ کا کردار رہا۔

علامہ صفدر حسین نے دینی کتابوں کی تالیف اور ترجمہ کو قیادت پر ترجیح دیتے ہوئے اس ذمہ داری کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ پاکستان میں امام خمینی کی مرجعیت کو متعارف کرایا اور ان کی جلاوطنی کے دوران انہیں پاکستان آنے کی دعوت بھی دی۔ آپ پاکستان کی بعض شیعہ مذہبی تنظیموں کے بانیوں میں شمار ہوتے تھے۔ آپ نے مختلف کتابوں کی تالیف اور ترجمہ بھی کیا جن میں تفسیر نمونہ، پیامِ قرآن، منشورِ جاوید، سیرتِ آئمہ اور احسن المقال قابلِ ذکر ہیں۔ صفدر حسین نے پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی بعض دینی مدرسے قائم کئے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=26051