6

علامہ مرید نقوی کا لاہور سے دینی مدارس کے دوروں کا آغاز

  • News cod : 26297
  • 11 دسامبر 2021 - 9:10
علامہ مرید نقوی کا لاہور سے دینی مدارس کے دوروں کا آغاز
انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس کے نصاب کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ ڈیٹ کیا جاتا رہا ہے۔ جس کے لئے مختلف سطحوں پر مشاورتی عمل جاری رہتا ہے۔ علامہ مرید نقوی لاہور کے بعد پنجاب کے دیگر اضلاع کا بھی دورہ کریں گے۔ جس کے بعد سندھ ، بلوچستان ، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے دورہ جات بھی کئے جائیں گے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،  وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے ملک بھر سے ملحقہ دینی مدارس کا دورہ شروع کردیا ہے۔دورے کا آغاز نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے لاہور سے کیا ہے۔ ان کے ہمراہ مولانا لعل حسین قمی بھی ہیں۔دورے کا مقصد طلبا و طالبات کے مدارس کی کارکردگی ، طلباءاور مدرسین کے مسائل اور تعلیمی امور کا جائزہ لینا ہے۔

وفاق المدارس کے جدید تعلیمی نصاب اور بہتر کارکردگی کے حوالے سے بھی آرا ءلی جارہی ہیں۔علامہ مرید نقوی نے واضح کیا ہے کہ وفاق المدارس الشیعہ نے 1985ءمیں محسن ملت علامہ صفدر حسین نجفی رحمتہ اللہ علیہ کی سربراہی میں اپنے سفر کا آغاز کیا ، اس وقت سے اب تک اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مدارس کے امتحانات کے نظام ، نصاب اور قرآن و حدیث، تعلیما ت معصومین کے فروغ کے حوالے سے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس کے نصاب کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ ڈیٹ کیا جاتا رہا ہے۔ جس کے لئے مختلف سطحوں پر مشاورتی عمل جاری رہتا ہے۔ علامہ مرید نقوی لاہور کے بعد پنجاب کے دیگر اضلاع کا بھی دورہ کریں گے۔ جس کے بعد سندھ ، بلوچستان ، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے دورہ جات بھی کئے جائیں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=26297