5

کورونا ویکسین کی تیسری خوراک لینے کے بعد آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کا بیان

  • News cod : 27115
  • 27 دسامبر 2021 - 18:26
کورونا ویکسین کی تیسری خوراک لینے کے بعد آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کا بیان
کورونا ویکسین کی تیسری خوراک لینے کے بعد آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے کہاکہ لوگوں کو اس بات پر بھی توجہ دینی ہوگی کہ جسم کی صحت کو برقراررکھنا نماز جیسے فرائض میں سے ایک ہے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، کورونا ویکسین کی تیسری خوراک لینے کے بعد آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے کہاکہ لوگوں کو اس بات پر بھی توجہ دینی ہوگی کہ جسم کی صحت کو برقراررکھنا نماز جیسے فرائض میں سے ایک ہے۔

مکمل متن:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اللہ تعالیٰ کی توفیقات کے سائے میں آج ہم نے کورونا ویکسین کی تیسری خوراک لی اور ڈاکٹروں کے مشورے پر عمل کیا۔ لوگوں کو اس بات پر بھی توجہ دینی ہوگی کہ جسم کی صحت کو برقراررکھنا نماز جیسے فرائض میں سے ایک ہے۔

کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم ویکسین نہیں لگاتے، خواہ کچھ بھی ہو جائے!ایسی باتوں کا اسلام کی منطق سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ ہر شخص کو اپنی صحت پر توجہ دینی چاہئے۔ روایات اور احادیث میں بھی صحت برقرار رکھنے کے بارے میں بہت زیادہ تاکید اور نصیحتیں ذکر کی گئی ہیں۔

ہمارے معصوم ائمہ علیہم السلام طبیب تو نہیں تھے ، لیکن “طب ائمہ” سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ ہمیشہ نصیحت کرتے تھے اور جو لوگ ان نصیحتوں پر عمل کرتے ہیں وہ صحت مند زندگی گزارتے ہیں۔

اس لیے آپ تمام عزیزوں سے عرض کرتا ہوں کہ یہ ویکسین لگائیں۔ ہاں اس کے مضر اثرات بھی ان شاء اللہ ختم ہوجائیں گے جو بعض افراد کی نسبت سامنے آتے ہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ یہ طویل مدت کے لئے انسان کی صحت و سلامتی کا باعث بنتی ہے اور اپنی صحت و سلامتی کی حفاظت کرنا عبادات میں سے ہے۔

اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو صحت و سلامتی کے ساتھ طول عمر عطا فرمائے اور سب کا خاتمہ بخیر ہو ۔

والسلام علیکم و رحمۃ الله و برکاتہ

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=27115