5

نجف اشرف میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے شعبے نے فعالیت شروع کردی

  • News cod : 27796
  • 12 ژانویه 2022 - 15:59
نجف اشرف میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے شعبے نے فعالیت شروع کردی
حوزہ علمیہ نجف اشرف و عراق کے دیگر دینی مدارس کے طلباء و طالبات کی سہولت کیلئے نجف اشرف میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے شعبہ نے فعالیت شروع کردی ہے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ نجف اشرف و عراق کے دیگر دینی مدارس کے طلباء و طالبات کی سہولت کیلئے نجف اشرف میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے شعبہ نے فعالیت شروع کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ کی جاری کردہ اسناد وزارت تعلیم حکومت پاکستان سے منظور شدہ ہیں جوکہ سرکاری وغیر سرکاری اداروں میں ملازمت اور اندرون و بیرون پاکستان اعلیٰ تعلیم کیلئے بھی قبول کی جاتی ہیں۔

نجف اشرف میں انشاء اللہ مارچ 2022 کے آخر میں وفاق المدارس کے سالانہ امتتحانات منعقد ہوں گے نیز لجنہ اربعہ کے تصدیق شدہ نتیجہ کی صورت میں حوزہ کے فضلاء الشہادۃ العالمیہ فی العلوم العربیہ والسلامیہ کی سند بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=27796