11

دستور کے مطابق وفاق المدارس کا صوبائی تنظیمی ڈھانچے کا کوئی تصور نہیں ہے، علامہ محمد افضل حیدری

  • News cod : 28059
  • 20 ژانویه 2022 - 17:40
دستور کے مطابق وفاق المدارس کا صوبائی تنظیمی ڈھانچے کا کوئی تصور نہیں ہے، علامہ محمد افضل حیدری
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے بہتر روابط کیلئے صوبہ پنجاب کو انتظامی لحاظ سے تین حصوں میں تقسیم کر دیا ہے، نئی تقسیم کے مطابق شمالی پنجاب، وسطی پنجاب اور جنوبی پنجاب کے دفاتر علیحدہ قائم کئے جائیں گے، جہاں مدارسی دینیہ کی رجسٹریشن، داخلے، امتحانات اور دیگر امور کیلئے دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے بہتر روابط کیلئے صوبہ پنجاب کو انتظامی لحاظ سے تین حصوں میں تقسیم کر دیا ہے، نئی تقسیم کے مطابق شمالی پنجاب، وسطی پنجاب اور جنوبی پنجاب کے دفاتر علیحدہ قائم کئے جائیں گے، جہاں مدارسی دینیہ کی رجسٹریشن، داخلے، امتحانات اور دیگر امور کیلئے دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شمالی پنجاب میں راولپنڈی، گوجرانوالہ اور سرگودھا ڈویژن کے اضلاع، وسطی پنجاب میں لاہور، ساہیوال اور فیصل آباد ڈویژن کے اضلاع اور جنوبی پنجاب میں ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن کے اضلاع شامل ہوں گے۔

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے لاہور میں علماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کا مقصد مدارس کو سہولیات دینا ہے۔ وفاق کے دستور کے مطابق صوبائی تنظیموں کو کوئی تصور نہیں، لہٰذا تینوں مقامات پر دفاتر قائم ہوں گے، صوبائی عہدیدار نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس تقسیم کا مقصد مدارس کے مسائل کا بروقت حل اور بہتر روابط قائم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز کے علاقوں کے مدارس کے ذمہ داران کو اب لاہور نہیں آنا پڑے گا، بلکہ ان کے قریبی مقام سے ہی ان کے معاملات حل کئے جائیں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=28059