7

دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات لمحہ فکریہ ہیں، علامہ ساجد نقوی

  • News cod : 28065
  • 20 ژانویه 2022 - 17:54
دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات لمحہ فکریہ ہیں، علامہ ساجد نقوی
لاہور سے جاری اپنے مذمتی بیان میں قائد ملت جعفریہ پاکستان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں، عوام کی جان و مال کا تحفظ یقنی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے، تمام اقدامات بروکار لائے جائیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی طرف سے لاہور میں انار کلی بازار میں ہونیوالے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ علامہ ساجد نقوی کا اپنے مذمتی بیان میں کہنا تھا کہ دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات لمحہ فکریہ ہیں، روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں، عوام کی جان و مال کا تحفظ یقنی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے، تمام اقدامات بروکار لائے جائیں۔

علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ بم دھماکے میں قیمتی جانی ضیاع پر دلی افسوس ہے اور وہ جان بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں اور بم دھماکے میں ہونیوالے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=28065