11

جامعۃالکوثر “انگلش ڈپارٹمنٹ” کے وفدکا اسلامی نظریاتی کونسل کا دورہ

  • News cod : 29444
  • 12 فوریه 2022 - 18:19
جامعۃالکوثر “انگلش ڈپارٹمنٹ” کے وفدکا اسلامی نظریاتی کونسل کا دورہ
جامعہ الکوثر کے شعبہ انگریزی کے ایک وفد نے اسلامی نظریاتی کونسل کا مطالعاتی دورہ کیا۔اس موقع پر کونسل کے چیرمین قبلہ ایاز نے اراکین وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے اسلامی نظریاتی کونسل کے اغراض و مقاصد اور آئین پاکستان کی اسلامی نظریات سے کماحقہ ہم آہنگی کے لئے اپنی کوششوں سے آگاہ کیا۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ الکوثر کے شعبہ انگریزی کے ایک وفد نے اسلامی نظریاتی کونسل کا مطالعاتی دورہ کیا۔اس موقع پر کونسل کے چیرمین قبلہ ایاز نے اراکین وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے اسلامی نظریاتی کونسل کے اغراض و مقاصد اور آئین پاکستان کی اسلامی نظریات سے کماحقہ ہم آہنگی کے لئے اپنی کوششوں سے آگاہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق، وفد کی جانب سے کونسل کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے یہ تجویز پیش کی گئی کہ ادارے کے نظریاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کیلئےمایہ ناز دینی ادارے جامعہ الکوثر سے مدد لی جائے تو حوصلہ افزا نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔اس مرحلے پر چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل کو شیخ الجامعہ مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کی جدید اہم تصنیف ” دراسات عصریۃ فی الالھیات ” اور شہرہ آفاق بلاغ القرآن بطور تحفہ پیش کرتے ہوئے کونسل کی لائبریری کے لئے مزید ذخیرہ کتب فراہم کرنے کی بھی پیشکش کی گئی۔

اس دورے کو یادگار بنانے کے لئے دونوں جانب سے شیلڈز کا تبادلہ ہوا اور فوٹو سیشن کا اہتمام بھی کیا گیا جبکہ اس سے پہلے سوال و جواب کی ایک نشست بھی منعقد کی گئی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=29444