10

فرزند رسول کے یوم شہادت کے موقع پر سامرا میں سکیورٹی کے خاص انتظامات

  • News cod : 2958
  • 25 اکتبر 2020 - 0:42
فرزند رسول کے یوم شہادت کے موقع پر سامرا میں سکیورٹی کے خاص انتظامات
  ہر سال آٹھ ربیع الاول کو فرزند رسول حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر زائرین کرام کی ایک بڑی تعداد عراق کے شہر سامرا پہنچتی ہے مگر اس سال کورونا کے پیش نظر یہ شرف غیر ملکی زائرین کو میسر نہ ہو سکا۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سامرا آپریشنل کمانڈر جبار الدراجی نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ آسمان امامت و ولایت کے گیارہویں درخشاں ستارے فرزند رسول حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر زائرین کرام کی سکیورٹی کا منصوبہ مکمل طور پر تیار کر لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے اس منصوبے میں عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی سمیت تمام سکیورٹی اداروں کو استعمال کیا جائے گا۔

عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کے باوجود اس گروہ کے باقی بچے عناصر عراق کے مختلف علاقوں میں روپوش ہیں جو کبھی بھی دہشت گردانہ کاروائی کر کے عراقی عوام میں دہشت پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں۔

ہر سال آٹھ ربیع الاول کو فرزند رسول حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر زائرین کرام کی ایک بڑی تعداد عراق کے شہر سامرا پہنچتی ہے مگر اس سال کورونا کے پیش نظر یہ شرف غیر ملکی زائرین کو میسر نہ ہو سکا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=2958