7

آئی ایس او نے فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کر دیا

  • News cod : 2980
  • 26 اکتبر 2020 - 15:45
آئی ایس او نے فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کر دیا
حوزہ ٹائمز|فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کھُلی دہشگردی ہے آزادی اظہار کے نام پر اس طرح کے خوفناک اقدمات ناقابل برداشت ہیںان خیالات کا اظہار آئی ایس او پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علی اویس زیدی نے کیا۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کھُلی دہشگردی ہے آزادی اظہار کے نام پر اس طرح کے خوفناک اقدمات ناقابل برداشت ہیںان خیالات کا اظہار آئی ایس او پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علی اویس زیدی نے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر کے جارحانہ رویہ نے امت مسلمہ کے دِلوں کو مجروح کیا ہے۔ آئے روز اظہار آزادی رائے کے نام پر نفرت انگیزناقابل برداشت ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ فرانسیسی سفیر کو فوری ملک بدرکیا جائے اور فرانس کیساتھ سفارتی تعلقات فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ علی اویس زیدی نے کہا کہ عالمی امن کے نام نہاد ذمہ داران فرانسیسی صدر کے اشتعال انگیز اور دہشگردانہ رویے کے رویے کانوٹس لیں۔

علی اویس زیدی کا مزید کہنا تھا کہ مغرب نے آزادی اظہار کے نام پر مذہبی شخصیات کی توہین کو وطیرہ بنالیا ہے اقوام متحدہ کے بین الاقوامی چارٹر میںمذہبی شخصیات اور مذہبی جزبات کے حوالے سے قوانین موجود ہیں تمام مذاہب کے ماننے والے محسن انسانیت کا احترام کرتے ہیں کیونکہ انکی ذات کا پیغام تمام انسایت کا اولین منشور ہے ۔ملت تشیع کا ماضی عشق رسول سے سرخ ہے ہم عاشق رسول شہید علی رضا تقوی کی قربانی کو فراموش نہیں کرسکتے ہیں جنہوں نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج میں اپنی جان کا نظرانہ پیش کر دیا رسول اکرمۖ کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے فرانسسی صدر کو مسلم برادری سے معافی مانگنے چاہئے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مشرق وسطی میں اٹھنے والی اسلامی بیداری سے مغرب خوفزدہ ہے داعش کے نام پر اسلام کو بدنام کیا گیااور ایک بار پھر گستاخانہ خاکے شائع کر کے مسلمانوں کی غیرت کو للکارا جا رہا ہے ،سیکولر طاقتیں اسلام کے خلاف متحد ہیں۔عالمی اسلامی طاقتوں کو متحد ہوکر سیکولر طاقتوں کامقابلہ کرنا ہوگا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=2980