11

ایران کی پاکستان کے شہر پشاور میں مسجد پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت

  • News cod : 30475
  • 04 مارس 2022 - 16:24
ایران کی پاکستان کے شہر پشاور میں مسجد پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے پاکستان کے شہر پشاور میں نماز جمعہ کے دوران شیعہ جامع مسجد میں نمازیوں پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے پاکستان کے شہر پشاور میں نماز جمعہ کے دوران شیعہ جامع مسجد میں نمازیوں پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں کا مقصد پاکستان میں فرقہ واریت کے ذریعہ عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔ دہشت گردوں کا کوئي مذہب نہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس حادثے کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کی اور زخمیوں کی جلد از جلد شفا اور صحتیابی کے لئے دعا کی۔ واضح رہے کہ پاکستان کے شہر پشاور کے قصہ خوانی بازار میں کوچہ رسالدار کی جامع مسجد اور امامبارگاہ میں نمازِ جمعہ کے دوران دہشت گردوں کے حملے میں 30 نمازی شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30475