16

ذکرنماز

  • News cod : 32189
  • 28 مارس 2022 - 10:42
ذکرنماز
کیا نماز میں حرکت کی حالت میں "بحول اللہ و قوتہ اقوم و اقعد"کہنا جائز ہے نیزکیا یہ قیام کی حالت میں صحیح ہے؟

س ٤۸۰: کیا جان بوجھ کر رکوع و سجود کے اذکار کو ایک دوسرے کی جگہ پڑھنے میں کوئی حرج ہے؟

ج: اگر انہیں للہ تعالیٰ کے  مطلق ذکر کے عنوان سے بجا لائے تو کوئی حرج نہیں ہے اور رکوع و سجود اور پوری نماز صحیح ہے لیکن اس کے مخصوص ذکر کو بھی پڑھنا ضروری ہے۔

س٤۸۱: اگر کوئی شخص بھولے سے سجود میں رکوع کا ذکر پڑھے یا اس کے برعکس، رکوع میں سجود کا ذکر پڑھے اور اسی وقت اس کو یاد آجائے اور وہ اس کی اصلاح کر لے تو کیا اس کی نماز باطل ہے؟

ج: اس میں کوئی حرج نہیں ہے اور اس کی نماز صحیح ہے۔

س ٤۸۲: اگر نماز گزار کو نماز سے فارغ ہونے کے بعد یا اثنائے نماز میں یاد آجائے کہ اس نے رکوع یا سجود کا ذکر غلط پڑھا تھا تو حکم کیا ہے؟

ج: اگر رکوع و سجود کے بعد متوجہ ہو تو اس پر کچھ بھی واجب نہیں ہے۔

س٤۸۳: کیا نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت میں صرف ایک مرتبہ تسبیحات اربعہ پڑھنا کافی ہے؟

ج: کافی ہے، اگرچہ احتیاط یہ ہے کہ تین مرتبہ پڑھے۔

س٤۸۴: نماز میں تین مرتبہ تسبیحات اربعہ پڑھنا چاہیے لیکن اگر کوئی شخص بھولے سے چار مرتبہ پڑھ لے تو کیا خدا کے نزدیک اسکی نماز قبول ہے؟

ج: اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

س٤٨۵: اس شخص کا کیا حکم ہے جو یہ نہیں جانتا کہ اس نے نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت میں تسبیحات اربعہ تین مرتبہ پڑھی ہیں یا کم یا زیادہ؟

ج: ایک مرتبہ پڑھنا بھی کافی ہے اور وہ بری الذمہ ہے اورجب تک رکوع میں نہیں گیا کم پر بنا رکھتے ہوئے تسبیحات کا تکرار کرسکتا ہے تا کہ اسے تین مرتبہ پڑھنے کا یقین ہوجائے۔

س٤٨۶: کیا نماز میں حرکت کی حالت میں “بحول اللہ و قوتہ اقوم و اقعد”کہنا جائز ہے نیزکیا یہ قیام کی حالت میں صحیح ہے؟

ج: اس میں کوئی حرج نہیں ہے اور ا صولی طور پر اسے نماز کی اگلی رکعت کے لئے قیام کی حالت میں کہا جاتا ہے۔

س٤٨۷: ذکر سے کیا مراد ہے؟ کیا اس میں نبی کریمؐ اور آپ کی آل پر صلوات بھی شامل ہے؟

ج: جو  بهی عبارت اللہ تعالیٰ کے ذکر پر مشتمل ہو وہ ذکر ہے اور محمد و آل محمد(علیھم السلام) پر صلوات بھیجنا بہترین اذکار میں سے ہے۔ لیکن رکوع اور سجدے کا واجب ذکر ایک دفعه « سبحان ربی العظیم و بحمده» کا رکوع میں پڑهنا اور ایک دفعه «سبحان ربی الاعلی و بحمده» کا سجدے میں یا تین مرتبه «سبحان الله» پڑهنا اور اسی طرح دوسرے اذکار جیسے «الحمد لله»، «الله اکبر» و غیره کو اسی مقدار میں پڑهنا کافی هے.

س٤٨۸: جب ہم نماز وتر میں کہ جو ایک ہی رکعت ہے، قنوت کے لئے ہاتھ بلند کرتے ہیں اور خداوند متعال سے اپنی حاجتیں طلب کرتے ہیں تو کیافارسی میں اپنی حاجات طلب کرنے میں کوئی اشکال ہے؟

ج: قنوت میں فارسی میں دعا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے بلکہ قنوت میں ہر دعا کو ہر زبان میں کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=32189