14

پُرامن شیعہ ہزارہ برادری پر مسلسل دہشت گردانہ حملے طالبان حکومت کی رِٹ پرسوالیہ نشان ہے،علامہ سید مرید نقوی

  • News cod : 33119
  • 21 آوریل 2022 - 18:23
پُرامن شیعہ ہزارہ برادری پر مسلسل دہشت گردانہ حملے طالبان حکومت کی رِٹ پرسوالیہ نشان ہے،علامہ سید مرید نقوی
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے کہا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ہائی اسکول اور آج شیعہ مسجد میں ماہِ مبارک کے دوران معصوم طلباءکا قتل حد درجہ سفاکیت ہے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے کہا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ہائی اسکول اور آج شیعہ مسجد میں ماہِ مبارک کے دوران معصوم طلباءکا قتل حد درجہ سفاکیت ہے۔دلخراش انسانی سانحہ پر مطلوبہ عالمی ردعمل نہ ہونا انسانی جانوں کی قیمت کے دوہرے معیار کا افسوسناک ثبوت ہے۔ پُرامن شیعہ ہزارہ برادری پر مسلسل دہشت گردانہ حملے طالبان حکومت کی رِٹ پرسوالیہ نشان ہے۔

میڈیاسیل کی طرف سے جاری تعزیتی بیان میں انہوں نے شہدا ءکے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا داعش ہو یا کوئی اور، دہشت گرد گروہوں کا خاتمہ افغان حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ا ن کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عناصر کا صفایا کر کے ہی امن و امان کے حوالے سے طالبان اپنے ماضی کی شہرت کی تلافی کر سکتے ہیں۔ ماضی قریب کے سانحات کی ذمہ داری قبول کرنے والی سفاک تنظیم داعش کے خلاف سخت اقدامات کئے گئے ہوتے تو روزہ دار بےگناہ بچوں کے قتل کا سانحہ پیش نہ آتا۔

علامہ مرید نقوی نے افغانستان میں شیعہ ہزارہ برادری کے خلاف مسلسل دہشت گردی پر عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہااقوام ِ متحدہ اور دیگر عالمی ادارے ،حکومتیں افغانستان میں مسلسل شیعہ نسل کُشی کے خلاف آواز اٹھائیں

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=33119