16

بزرگ عالم دین علامہ قاضی نیاز نقوی کو قم میں سپرد خاک کردیا گيا

  • News cod : 3345
  • 31 اکتبر 2020 - 15:59
بزرگ عالم دین علامہ قاضی نیاز نقوی کو قم میں سپرد خاک کردیا گيا
حوزہ ٹائمز|بزرگ عالم دین علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کے پیکرکو حرم حضرت فاطمہ معصومہ (س) میں تشییع جنازہ کے بعد قبرستان باغ بہشت قم میں سپرد خاک کردیاگیا ہے۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بزرگ عالم دین علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کے پیکرکو حرم حضرت فاطمہ معصومہ (س) میں تشییع جنازہ کے بعد قبرستان باغ بہشت قم میں سپرد خاک کردیاگیا ہے۔

مرحوم کی تشییع جنازہ میں ایران اعلیٰ حکام اور صوبہ قم کی اہم شخصیات کے علاوہ پاکستانی علما و طلاب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے سربراہ اور مہتم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور بزرگ عالم دین علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کچھ مدت ایران کے مقامی ہسپتال میں داخل رہنے کے بعد جمرات کو وفات پاگئے تھے۔

آیت اللہ سعیدی متولی حرم حضرت فاطمہ معصومہ (س) اور قم میں نمایندہ ولی فقیہ نے علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی کے پیکر پر نماز جنازہ ادا کی اور نماز کے بعد مرحوم کو قربستان باغ بہشت میں سپردخاک کردیا گيا ۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=3345