4

ہمارےکردار اور عمل سے اپنے پیشواؤں کے کردار اور سیرتِ کی خوشبو آنی چاہیئے، علامہ عارف واحدی

  • News cod : 33830
  • 09 می 2022 - 14:33
ہمارےکردار اور عمل سے اپنے پیشواؤں کے کردار اور سیرتِ کی خوشبو آنی چاہیئے، علامہ عارف واحدی
اسلام اور خاص کر مکتب اھلبیت اطہار علیھم السلام میں اہم ترین امر نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت ہے انبیاء کرام اور آئمہ طاہرین کا یہی مشن تھا۔ اسی لیے علمائے کرام کو وارثین انبیاء کہا گیا ہے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے کڑیالہ حافظ آباد کی جامع مسجد چمن ابوطالب میں تقریب تقسیم انعامات میں شرکت کی۔ پورے علاقے کے ساٹھ دینی تربیتی مراکز کے پوزیشن ہولڈر بچوں اور بچیوں نے شرکت کی، بہت سےسنٹرز کے معلمین اور معلمات سمیت ضلع کے علمائے کرام اور خطباء بھی شریک تھے۔
پروگرام میں علامہ عارف حسین واحدی کے پہنچنے پر بھرپور استقبال کیا گیا۔ جامع مسجد کےخطیب و امام جمعہ والجماعت مولانا شمس الحسنین حسینی نے خطبہ استقبالیہ دیا ۔
آخر میں علامہ عارف واحدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام اور خاص کر مکتب اھلبیت اطہار علیھم السلام میں اہم ترین امر نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت ہے انبیاء کرام اور آئمہ طاہرین کا یہی مشن تھا۔ اسی لیے علمائے کرام کو وارثین انبیاء کہا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر علمائے کرام اور پیش نماز صاحبان یہ تربیتی نظام مساجد میں چلائیں اور خلوص سے جدوجہد کریں تو معاشرے میں بڑی تبدیلی رونما ہوسکتی ہے جو درحقیقت ایک انقلاب ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا حسینی کی یہ کاوشیں لائق تحسین ہیں یہ تربیت شده بچے ہمارا اثاثہ، سرمایہ اور مستقبل کے راہنما ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہم امیرالمؤمنین علی ابن ابیطالب علیہ السلام کے پیروکار ہیں جو باب مدینۃ العلم ہیں ہمین تعلیم و تربیت کے سلسلے میں بھی ہر کسی سے آگے ہونا چاہیے ہمارےکردار اور عمل سے اپنے پیشواؤں کے کردار اور سیرتِ کی خوشبو آنی چاہیئے-

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=33830