6

شیعہ جوانوں کی جبری گمشدگیوں کے خلاف لاہور میں احتجاجی مظاہرہ

  • News cod : 34347
  • 22 می 2022 - 13:32
شیعہ جوانوں کی جبری گمشدگیوں کے خلاف لاہور میں احتجاجی مظاہرہ
جن افراد کو لاپتہ کیا گیا ہے، اگر انہوں نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں عدالت میں پیش کرکے سزائیں دلوائی جائیں، اس طرح ماورائے عدالت اقدامات سے ملت جعفریہ میں اضطراب پایا جا رہا ہے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ جوانوں کی جبری گمشدگیوں کے خلاف لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں کی طرف سے جبری لاپتہ کئے گئے افراد کی بازیابی کیلئے پوری قوم سراپا احتجاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ پاکستان ملک کی محب وطن قوم ہے، اس کے باوجود ہمارے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے، جو افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن افراد کو لاپتہ کیا گیا ہے، اگر انہوں نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں عدالت میں پیش کرکے سزائیں دلوائی جائیں، اس طرح ماورائے عدالت اقدامات سے ملت جعفریہ میں اضطراب پایا جا رہا ہے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون ملک میں موجود ہے، مجرموں کو سزائیں دینے کیلئے عدالتیں موجود ہیں، اس کے باوجود ماورائے عدالت اقدامات اداروں کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہیں۔ رہنماوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صرف ایک ماہ کے دوران لاہور سے لاپتہ ہونیوالے چاروں افراد کو بازیاب کروایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مذکورہ افراد کو رہا نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار پورے ملک تک بڑھا دیا جائے گا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ نے وطن عزیز کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، اس کے باوجود امتیازی سلوک تشویشناک ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=34347