7

حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہندوستان کے ساتھ تجارتی و سفارتی تعلقات ختم کر دے، علامہ محمد رمضان توقیر

  • News cod : 35261
  • 11 ژوئن 2022 - 16:54
حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہندوستان کے ساتھ تجارتی و سفارتی تعلقات ختم کر دے، علامہ محمد رمضان توقیر
ملک بھر میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاج کرتے ہیں اور حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بڑھتی مہنگائی پر کنٹرول کریں اور عوام کی بے چینی کو دور کریں

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے یوم احتجاج کی مناسبت سے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستان میں حکومتی پارٹی بی جے پی کی ترجمان ملعونہ نو پرشرما کی حضرت نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے شان میں گستاخی پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا اس ملعونہ کی ہرزا سرائی سے کروڑوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
نو پور شرما کی جانب سے حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے پر دنیا بھر میں احتجاج کیا جا رہے ہیں۔ڈیرہ کے مسلمان اور یہ اجتماع بھی اس گستاخ رسول ملعونہ کے عمل کی سخت لفظوں میں مزمت کرتاہیں۔جس پر امت مسلمہ سخت رنجیدہ غم میں اور شدید غصے میں ھے۔
اقوام متحدہ،او آئی سی، اسلامی ممالک کی تنظیمں تو بنی لیکن آج تک کوئی کردار ادا نہیں کر رہیں ۔ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ انڈیا میں ہونے والی توہین رسالت کا سختی سے نوٹس لیں اور جب تک ہندوستان کی حکومت اس گستاخی پر معافی اور ملونہ وزیر کو برطرف نہیں کرتی تو اس کے ساتھ پاکستان اور اسلامی ممالک کو بھی چاہیے سفارتی و تجارتی تعلقات منقطع کر دے۔اور مسلمان ممالک انڈیا کا بائیکاٹ کریں۔
علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان،محبت سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔توہین رسالت پر مسلمان ہر قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرتے۔
دنیا بھر کے مسلمانوں اور ہمارا بھی ایک ہی مطالبہ ہے اس گستاخ رسول ملعونہ کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کے جائے۔تاکہ آئندہ کسی گستاخ کی جرآت نہ ہو کہ وہ مسلمانوں کے مقدسات کی توہین کرے۔
نماز جمعہ کے اجتماع پر قرار دادیں پیش کی گئی۔
ہندوستان میں ہونے والی توہین رسالت کی پر زور مذمت کرتے ہیں

حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہندوستان کے ساتھ تجارتی و سفارتی تعلقات ختم کر دے

کشمیر کی عوام کو حق خودارادیت دیا جائے اور انڈیا کے جابرانہ چنگل سے آزاد کیا جائے

فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور فلسطین کے مسلمانوں سےاظہار یکجہتی کرتے ہیں

ملک بھر میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاج کرتے ہیں اور حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بڑھتی مہنگائی پر کنٹرول کریں اور عوام کی بے چینی کو دور کریں

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=35261