13

حالیہ مہنگائی نے عوام کا گزر بسر مشکل کردیا ہے۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان

  • News cod : 35692
  • 30 ژوئن 2022 - 14:30
حالیہ مہنگائی نے عوام کا گزر بسر مشکل کردیا ہے۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان
انہوں نے کہا کہ مختلف حکومتیں بجٹ پیش کریں یا پالیسی بیانات دیں عوام اور چھوٹی انڈسٹریز کا تذکرہ ضرور کرتی ہیں مگر آج تک عملاً ریلف فراہم نہ کیا گیا، مہنگائی نے جہاں ایک عام آدمی اور مزدور کو متاثر کیا ہے وہیں لوئر مڈل کلاس طبقے سے تعلق رکھنے والے چھوٹے کاروباری یا دکاندار کو بزنس تو کجا گزر بسر تک انتہائی مشکل ہوچکا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،  قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ منشیات و اسمگلنگ نہ صرف گھناؤنا جرم بلکہ بہت سی خرابیوں کی جڑ ہے جس کے اثرات ریاستوں کو براہ راست اور عوام کو بلواستہ بھگتنا پڑتے ہیں، علامہ ساجد نقوی نے منشیات، اسمگلنگ اور تشدد کے متاثرین کے بارے عالمی ایام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے معاشروں کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہی اور ان کے حل کے بارے میں ایام مختص کئے ہیں جو مستحسن ہے البتہ عملی اقدامات بھی ضروری ہیں۔ مہنگائی سے جہاں عوام پس رہی ہے وہیں اسمگلنگ کے باعث بھی کئی کاروباری ٹھپ ہوکر رہ گئے۔
علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان کے اعلٰی تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال ایک ٹرینڈ کے طور پر ابھرتا جارہا ہے جس کے سلسلے میں کئی رپورٹس شائع ہوئیں مگر اس کے انسداد کے لئے سنجیدہ طور پر غور نہیں کیا گیا کہ نئی نسل کو تحفظ فراہم کیا جائے، منشیات اور نشے پر شرعی و ماشرتی لحاظ سے کئی قدغنیں ہیں مگر چھوٹے چھوٹے معمولی فوائد کی خاطر اس سے روگردانی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف حکومتیں بجٹ پیش کریں یا پالیسی بیانات دیں عوام اور چھوٹی انڈسٹریز کا تذکرہ ضرور کرتی ہیں مگر آج تک عملاً ریلف فراہم نہ کیا گیا، مہنگائی نے جہاں ایک عام آدمی اور مزدور کو متاثر کیا ہے وہیں لوئر مڈل کلاس طبقے سے تعلق رکھنے والے چھوٹے کاروباری یا دکاندار کو بزنس تو کجا گزر بسر تک انتہائی مشکل ہوچکا ہے۔
منشیات و اسمگلنگ کے عالمی ایام پر علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ منشیات و اسمگلنگ دونوں ایسے عوامل ہیں جو نہ صرف آپس میں باہم ملے ہوئے بلکہ اس کے معاشرے پر براہ راست مضر اثرات مرتب ہورہے ہیں اور یہ دونوں گھناؤنے جرائم اس وقت انڈر ولڈ کے نام سے ایک بزنس کی سی حیثیت اختیار کرچکے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=35692