9

غیبت امام مہدی ع قسط (56)

  • News cod : 36320
  • 20 جولای 2022 - 14:33
غیبت امام مہدی ع قسط (56)
حال میں موجودہ دور میں ہونے والے حوادث کو بیان کیا گیا ہے اور دلچسپ چیز یہ ہے کہ ان حوادث کے درمیان جو سب سے اہم حادثہ رونما ہوتا دکھایا گیا ہے (کہ جو نوسٹراڈيموس کے اشعار ميں بھي ہے) وہ انقلاب اسلامی ایران ہے، اس کے علاوہ گذشتہ اور حال کے بہت سے دوسرے نمونے فلم بین کو اس نتیجہ پر پہنچاتے ہیں کہ جو بھی آیندہ کی نسبت کہا گیا ہے وہ ضرور محقق ہوگا۔

سلسلہ بحث مہدویت

تحریر: استاد علی اصغر سیفی (محقق مہدویت)

گذشتہ سے پیوستہ:
ب:تخریب: دشمن کا ایک اور فریب، نظریہ مہدویت کا مقابلہ کرنے کے لئے نہایت ہی بزدلانہ اور قابل نفرت اقدام علمی اور فنی ٹيکنيک کو استعمال میں لانا ہے۔
اس مقصد کے حصول کے لئے دشمن نے شارٹ ٹائم اور لانگ ٹائم پروگرام بنایا ہے:
۱۔نظریہ مہدویت کو خطرہ کی تلوار کے طور پر نمایاں کرتے ہوئے لوگوں کو اپنے عزائم کے ساتھ ملانا۔

۲۔افراد کے درمیان شک و تردید اور نفرت ایجاد کرنا بالخصوص نظریہ مہدویت پر عقيدہ رکھنے والوں کے درمیان ۔
کہا گیا ہے کہ یہ پروگرام موجودہ نسل کے لئے مخصوص نہیں ہے بلکہ ابھی سے آیندہ نسل کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔
مثالیں اور نمونے:
۱۔اصل اسلام کی تخریب کرنا:
▪️الف: محاصرہ نامی فلم اسلام کی شمشیر اور ۔ ۔ ان فلیمز میں اسلام اور مسلمانوں کا وحشت و دہشت کے محور کے عنوان سے تعارف کروایا گیا ہے ۔
▪️ب: گيمز : اس گیم میں اسلامی شعار تلاوت قرآن کریم اور حتی جمہوری اسلامی ایران کے ریڈیو سے نشر ہونے والی فارسی زبان میں خبریں ، دشمن کی کی مدنظر ہیں کہ ایک کھیلنے والا بچہ اس سے برسرپیکار ہے اور یقینا ان کو تباہ کرے وگرنہ اسے پوانٹ نہیں ملیں گے اور وہ ہار جائے گا ۔
۲۔ (ڈیلٹا فورس) DELTA FORCE
اس میں دشمن کے عربی چہرے ہیں، کبھی عربی لہجہ میں “عدو” جیسے لفظ استعمال کرتے ہیں اور کبھی فارسی لہجہ میں چند جملے مثلا(( دشمن بہ ما حملہ کردہ،حاجی یکی دارہ می آید))استعمال ہوتے ہیں اور وہ ڈبے نما چیزیں جو بچے کے سامنے گرانے کے لئے رکھی جاتی ہیں ان پر لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ جیسے حروف درج ہیں یا قدس رضوی کا مانو بناہوا ہے۔
کہاجاتا ہے کہ جمہوری اسلامی ایران کی خبریں اور فارسی الفاظ مخصوصا وہ الفاظ جو دفاع مقدس کے دوران استعمال ہوتے تھے (مثلا حاجی کہ کمانڈروں کو کہا جاتاتھا) عربی الفاظ کے ساتھ، آیات قرآنی کی تلاوت یا اذان کہ یہ سب اسلام اور انقلاب ایران کی طرف بالواسطہ اشارہ ہے اور ہر دو (یعنی اسلام اور انقلاب ایران) کو خطرہ کے طور پر بیان کیا جاتا ہے اور ویڈیو کھیلنے والے بچے کے لئے یہ دونوں مشترک دشمن کے عنوان کے طور پر بتائے جاتے ہیں ۔
:تخریب مہدویت
وہ شخص کہ جو آنے والے کل کو دیکھتا تھا ،کي فلم
THE MAN WHO ROW TOMORROW
یا نوسٹراڈيموس کی پيشين گوئیاں۔
یہ ١٩٨١ ميں رابرٹ گيونٹي کي بنائي ہو فلم ہے۔
اس فلم میں اس کی پیشگوئیاں کہ جو رمز آلود شاعری کے قالب میں بیان کي گئيں ہيں اور وہ نجات بخش الھی اور مسلمانوں کے روشن، نورانی مستقبل اور فتح کا قائل ہے اس ميں تحريف کي گئي ہے اور امام زمانہ عج کے چہرے کو تباہ کن اور وحشتناک بتایا گیا ہے اور آپ کے حضور کے دور کو جنگ وجنایت اور ناامنی کے دور سے تشبیہ دی گئي ہے۔( مجلہ انتظار ، شمارہ ۵، مقالہ مہدی انکاری، انتظار ستیزی، ص۲۷۶)
فلم میں امام( عج) کو گویا ہٹلر اور نیپلون کے بعد نعوذ باللہ تیسرا شر پھیلانے والا اور ان سے بھی بڑھ کر دہشتناک بتایا گیا ہے اس فلم کے تین مرحلے ہیں:
گزشتہ حال اور آیندہ
گزشتہ میں اس طرح سے بتايا گيا گیا ہے کہ نوسٹرا ڈیموس کی پیشینگوئیاں ماضی میں سو فیصد واقع ہوئی ہیں ۔
حال میں موجودہ دور میں ہونے والے حوادث کو بیان کیا گیا ہے اور دلچسپ چیز یہ ہے کہ ان حوادث کے درمیان جو سب سے اہم حادثہ رونما ہوتا دکھایا گیا ہے (کہ جو نوسٹراڈيموس کے اشعار ميں بھي ہے) وہ انقلاب اسلامی ایران ہے، اس کے علاوہ گذشتہ اور حال کے بہت سے دوسرے نمونے فلم بین کو اس نتیجہ پر پہنچاتے ہیں کہ جو بھی آیندہ کی نسبت کہا گیا ہے وہ ضرور محقق ہوگا۔
پھر آیندہ کو فلم سازوں کے عین مطابق تحریف کرکے دکھایا گیا ہے اوربعد ميں تمام لوگوں سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اگر آپ اپنی اور اپنے بچوں اور ان کے بچوں کی فکر ہے تو ایسا مستقبل(یعنی مشرقی رہبر کا آنا کہ جو مسیح کا دشمن اور شر پھیلانے والا ہوگا) محقق ہونے نہ پائے۔…..
(جاری ہے…)

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=36320