16

امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام اپنے زمانے كے سب سے بڑے عبادت گزار تھے،حجۃ الاسلام کاشف علی

  • News cod : 38092
  • 26 سپتامبر 2022 - 15:54
امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام اپنے زمانے كے سب سے بڑے عبادت گزار تھے،حجۃ الاسلام کاشف علی
انہوں نے مزید کہاکہ امام حسن (ع) کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے لوگ آپ کی شجاعت کے پہلو کو کم رنگ کر دیتے ہیں جبکہ وہی خون جو امام حسین (ع) کی رگوں میں تھا وہی خون امام حسن(ع) کی رگوں میں بھی تھا، وہی خون امیر المومنین (ع) کی رگوں میں بھی دوڑ رہا تھا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی وفات اور امام حسن علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مدرسہ الامام المنتظر قم میں مجلس عزا کا انعقاد ہوا۔
مجلس سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام کاشف علی نے کہاکہ امام صادق علیہ السلام آپ كی عبادتوں كے متعلق ارشاد فرماتے ہیں: امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام اپنے زمانے كے سب سے بڑے عبادتگزار تھے، كئی حج پیادہ انجام دئیے اور كبھی كبھی آپ نے پابرہنہ حج كیا، ہمیشہ ذكر خداوند میں مشغول رہتے تھے اور جب بھی ایسی آیت سنتے جس میں ” یا أَیُّهَا الَّذینَ آمَنُو ” كا خطاب ہوتا تو آواز دیتے ” لَبَّیْكَ اللَّهُمَّ لَبَّیْك ” خدایا! تیری خدمت میں حاضر ہوں ۔

انہوں نے مزید کہاکہ امام حسن (ع) کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے لوگ آپ کی شجاعت کے پہلو کو کم رنگ کر دیتے ہیں جبکہ وہی خون جو امام حسین (ع) کی رگوں میں تھا وہی خون امام حسن(ع) کی رگوں میں بھی تھا، وہی خون امیر المومنین (ع) کی رگوں میں بھی دوڑ رہا تھا۔ یہ سب شیر مرداں ہیں۔ مثال کے طور پر جنگ صفین میں امام حسن اور امام حسین علیہما السلام دونوں نے فرنٹ لائن پر جنگ لڑی۔ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ جتنی شجاعت امام حسین (ع) میں تھی اتنی ہی امام حسن(ع) میں تھی۔ لہذا کوئی ایسی فضیلت نہیں ہے جو ایک امام میں پائی جاتی ہو اور دوسرے میں نہ پائی جاتی ہو۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=38092