14

حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر کے مہتم اعلیٰ علامہ محمد افضل حیدری کا جشن عید میلاد النبی جلوس کا استقبال ،ضیافت کا اہتمام

  • News cod : 38362
  • 11 اکتبر 2022 - 10:20
حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر کے مہتم اعلیٰ علامہ محمد افضل حیدری کا جشن عید میلاد النبی جلوس کا استقبال ،ضیافت کا اہتمام
ہفتہ وحدت کے سلسلے میں حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر لاہور کے مہتم اعلیٰ علامہ محمد افضل حیدری نے دیگر علماء کے ہمراہ سی بلاک ماڈل ٹاون لاہور سے نکلنے والے اہلسنت کے جشن عید میلاد النبی کے جلوس کے شرکاء کا استقبال کیا۔ شرکاء جلوس کو ہار پہنائے، ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور سرور کائنات کی ولادت باسعادت کی مبارکباد دی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ہفتہ وحدت کے سلسلے میں حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر لاہور کے مہتم اعلیٰ علامہ محمد افضل حیدری نے دیگر علماء کے ہمراہ سی بلاک ماڈل ٹاون لاہور سے نکلنے والے اہلسنت کے جشن عید میلاد النبی کے جلوس کے شرکاء کا استقبال کیا۔ شرکاء جلوس کو ہار پہنائے، ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور سرور کائنات کی ولادت باسعادت کی مبارکباد دی۔ المنتظر ریلیف کے زیراہتمام ڈی پی ایس کے سامنے دودھ اور پانی کی سبیل کیساتھ پُرتکلف ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ جن میں تکے، پٹھورے، حلیم، قورمہ، جلیبیاں اور دیگر اشیاء خورونوش شامل تھیں۔

گوگی شاہ کی قیادت میں سی بلاک سے نکلنے والے جلوس میلادالنبی کے استقبال کے موقع پر علامہ محمد افضل حیدری کے ہمراہ مولانا باقر گھلو، مولانا مختار جعفری، مولانا لعل خان توحیدی، مولانا محمد باقر جوادی، زاہد عباس کاظم، سلیم حیدر اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے شرکاء جلوس کو ولادت با سعادت حضرت محمد مصطفی (ص) کی مبارکباد اور ہدیہ تبریک پیش کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ افضل حیدری نے کہا کہ جشن میلادالنبی کے مشترکہ پروگرام نفرت پھیلانے والوں کی موت ہیں۔ مسلمانوں نے اسلام کے دشمنوں کو مسترد کر دیا ہے، لوگ امن چاہتے ہیں۔ امام خمینی کے فرمان کے مطابق 12 ربیع الاول سے 17 ربیع الاول تک ہفتہ وحدت محبت اور اتحاد و وحدت کا پیغام ہے۔ مولانا باقر گھلو نے کہا اسلام محبت پھیلانے والا مذہب ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=38362