17

نفسانی خواہشات پر قابو پانا برترین عبادت ہے،حجت الاسلام فرحزاد

  • News cod : 40340
  • 22 نوامبر 2022 - 11:03
نفسانی خواہشات پر قابو پانا برترین عبادت ہے،حجت الاسلام فرحزاد
انہوں نے نفس امارہ کو بتوں کی ماں اور برائیوں کو جنم دینے والے سات منہ والے اژدہا سے تعبیر کیا اور کہا: قرآن مجید سورہ یوسف کی آیت نمبر 53 میں فرماتا ہے: "... انَّ النَفْسَ لَاَمَّارَۃٌ بِالسُّوءِ اِلَّا مَا رَحِمَ...". اگر نفس امارہ کو میدان دیا جائے، انسان کو مختلف برائیوں کی طرف لے جائے گا.

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین فرحزاد نے اہل بیت علیہم السلام کی بعض روایات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے نفس کی ملامت اور غرور و تکبر سے اجتناب کے آثار کے متعلق کہا: نفسانی خواہشات پر قابو پانا برترین عبادات میں سے ہے جسے عظیم بت کو توڑنے سے تعبیر کیا جاتا ہے.
انہوں نے سورہ فرقان میں آیہ شریفہ “یُبَدِّلُ اللّہُ سَیِّئَاتِھِمْ حَسَنَاتٍ” کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: برائیوں کی جڑ اور بنیاد پر نظر رکھ کر نفس امارہ جو کہ تمام گناہوں کی جڑ ہے کو نفس مطمئنہ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے.
حجت الاسلام والمسلمین فرحزاد نے حب دنیا کا درخت گرانے کو خلوص اور حضور قلب کے اہم ترین وجوہات میں سے بیان کیا اور کہا: اگر حب دنیا کے درخت کا تنہ محفوظ رکھیں اور صرف نفس کے شاخ وبرگ کو کاٹنے میں مصروف رہیں، تب بھی گرفتار باقی رہیں گے.
انہوں نے نفس امارہ کو بتوں کی ماں اور برائیوں کو جنم دینے والے سات منہ والے اژدہا سے تعبیر کیا اور کہا: قرآن مجید سورہ یوسف کی آیت نمبر 53 میں فرماتا ہے: “… انَّ النَفْسَ لَاَمَّارَۃٌ بِالسُّوءِ اِلَّا مَا رَحِمَ…”. اگر نفس امارہ کو میدان دیا جائے، انسان کو مختلف برائیوں کی طرف لے جائے گا.
حوزہ علمیہ کے استاد نے امام جعفر صادق علیہ السلام کی ایک روایت کا ذکر کرتے ہوئے کہ جو شخص خود کو دوسروں سے زیادہ اونچا اور برتر سمجھے، مستکبر ہے، کہا: امام سجاد علیہ السلام فرماتے ہیں: “وَ اَنَا بَعْدُ اَقَلَّ الْاَقَلِّینَ وَ اَذَلُّ الْاَذَلِّینَ” ؛ انسان کو ہمیشہ غرور اور خودپسندی سے دور رہنا چاہیئے؛ جیسا کہ برتر ہونا بری بات نہیں اور برتر سمجھنا بری بات ہے، گناہ سے دور رہنے کے ساتھ ساتھ، خود کو ایسا خطاکار سمجھے جس نے معرفت اور بندگی کا حق ادا نہیں کیا.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=40340