13

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا کلور کوٹ کا ایک روزہ دورہ

  • News cod : 41367
  • 14 دسامبر 2022 - 11:11
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا کلور کوٹ کا ایک روزہ دورہ
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی ایک روزہ دور پر کلور کوٹ پہنچے

وفاق ٹائمز، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی ایک روزہ دور پر کلور کوٹ پہنچے۔ ان کے ہمراہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ اور مولانا فیاض حسین مطہری بھی موجود تھے۔ کلور کوٹ پہنچنے پر مدرسہ جامعۃ العباس الجعفریہ کے طلباء نے وفد کا استقبال کیا، جبکہ مدرسہ شریکۃ الحسین پہنچنے پر مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور ان کے ہمراہ وفد کا طالبات نے استقبال کیا۔
بعد ازاں مرکزی سیکرٹری علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے طالبات کو درس دیا ہے۔ اس موقع پر شمالی پنجاب کے رابطہ کمیٹی کے سربراہ علامہ اشتیاق کاظمی، علامہ رمضان نعیمی، مولانا اصغر علی شاہ بخاری بھی موجود تھے۔ قبل ازیں علامہ رمضان نعیمی نے مدرسۃ العباس اور مدرسہ شریکۃ الحسین اور ہدایت ڈسپنسری کا دورہ کرایا اور ہر تین اداروں کے مختلف سیکشنز کے بارے میں بریفینگ دی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=41367