5

نائجیریا میں اہل تشیع کیجانب سے شہید سلیمانی کی یاد میں ریلی، امریکی پرچم نذر آتش

  • News cod : 42259
  • 04 ژانویه 2023 - 17:22
نائجیریا میں اہل تشیع کیجانب سے شہید سلیمانی کی یاد میں ریلی، امریکی پرچم نذر آتش
یلی سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی تحریک کے جنرل سیکرٹری "عبداللہی محمد موسیٰ" نے کہا کہ امریکی پرچم کو جلانے اور احتجاج کرنے کا مقصد ایک ایسے شخص کے بہیمانہ قتل پر عدم اطمینان ظاہر کرنا ہے، جو دنیا بھر میں دہشت گردی کے متاثرین کے ساتھ کھڑا تھا۔

وفاق ٹائمز، میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی تیسری برسی کے موقع پر اسلامی تحریک نائیجیریا کے ارکان نے امریکہ کے اس مجرمانہ اقدام کے خلاف احتجاجی مارچ کیا اور امریکی پرچم نذر آتش کیا۔ گذشتہ روز میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی تیسری برسی کے موقع پر، نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے ارکان نے “ابوجا” شہر میں امریکہ کی جانب سے جنرل سلیمانی کو شہید کرنے کے خلاف احتجاجی مارچ کیا۔ ریلی کے اختتام پر مظاہرین نے امریکی پرچم بھی نذر آتش کیا۔ اس حوالے سے نائجیریا کے اخبارات نے لکھا کہ نائجیریا کے مسلمانوں نے اس مارچ میں امریکی پرچم جلایا، اس دوران شرکاء نے شہید قاسم سلیمانی کے قتل کی مذمت کرنے والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ اس رپورٹ کے مطابق، شہید قاسم سلیمانی کے ساتھ اس یکجہتی مارچ میں موجود مسلمان “پلازا” کے علاقے سے دارالحکومت کے “آهامادو بلو” اسکوائر کی طرف روانہ ہوئے۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی تحریک کے جنرل سیکرٹری “عبداللہی محمد موسیٰ” نے کہا کہ امریکی پرچم کو جلانے اور احتجاج کرنے کا مقصد ایک ایسے شخص کے بہیمانہ قتل پر عدم اطمینان ظاہر کرنا ہے، جو دنیا بھر میں دہشت گردی کے متاثرین کے ساتھ کھڑا تھا۔ دوسری جانب نائیجیرین اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ “ابراہیم زکزاکی” نے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی تیسری برسی کے موقع پر فارس نیوز ایجنسی کی عربی ویب سائٹ کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے اس عظیم الشان شہید کے راستے کو جاری رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر مسلمان اور حریت پسند پر فرض ہے کہ وہ شہید قاسم سلیمانی کے راستے پر چلیں اور ان کے مکتب کو زندہ رکھیں۔ شیخ زکزاکی نے استقامتی بلاک کے نوجوانوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمت سے وابستہ نوجوان استکباری ممالک کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوں، کیونکہ عوام کو نجات دینے اور آزادی حاصل کرنے کا یہی واحد راستہ ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال بھی نائجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ نے قدس فورس کے کمانڈر کی شہادت کی برسی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں تعزیت کا اظہار کیا تھا۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز فاتح سرداروں کی برسی کے دوران نائیجیریا کے شہر “ابوجا” میں قائم ایرانی سفارت خانے میں ایک تعزیتی تقریب منعقد ہوئی، جس کا عنوان “سردار سلیمانی عالمی مقاومت کا ہیرو” تھا۔ اس تقریب میں سفارت خانے میں موجود سفراء کے علاوہ جنرل قاسم سلیمانی سے عقیدت رکھنے والے درجنوں افراد نے شرکت کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=42259