7

پیغام پاکستان معاہدے کے باوجود توہین صحابہ ترمیمی بل ملک دشمنی ہے، شیعہ علماء کونسل

  • News cod : 43114
  • 22 ژانویه 2023 - 10:49
پیغام پاکستان معاہدے کے باوجود توہین صحابہ ترمیمی بل ملک دشمنی ہے، شیعہ علماء کونسل
علامہ اسد اقبال زیدی نے کہا کہ ملک اس وقت نازک صورتحال سے گزرہا ہے، ایسے میں اس طرح کے متنازعہ بل کا پاس ہونا ملک کیلئے شدید نقصاندہ ہے، پیغام پاکستان معاہدے کے باوجود اس طرح کے بل ملک دشمنی ہے مترادف ہیں، ماضی میں ملک عزیز میں توہین کے نام پہ کئی نامور شخصیات کو قتل کیا جاچکا ہے، ایسے حالات میں یہ متنازعہ بل ایک مرتبہ پھر شدت پسندوں کو کھلی چھوٹ دینے کے مترادف ہے۔

وفاق ٹایمز، شیعہ علماء کونسل پاکستان نے قومی اسمبلی سے رات کی تاریکی میں پاس ہونے والے متنازعہ فوجداری بل پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس یو سی رہنما علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا کہ رات کی تاریکی میں قومی اسمبلی سے پاس ہونے والے متنازعہ بل کی سخت مذمت کرتے ہیں، ملک عزیز اس وقت سخت مشکل اور نازک وقت سے گزر رہا ہے، ایسے میں اس طرح کے ہتھکنڈے ملک دشمنی کے مترادف ہیں، علامہ ساجد نقوی نے ملک بھر میں شیعہ و سنی علماء کرام اور بزرگان سے مشاورت اور رابطوں کا حکم دیا ہے۔ علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ بغیر بزرگان، علماء کرام، اسٹیک ہولڈر، اسلامی نظریاتی کونسل سمیت دیگر اداروں سے مشاورت کے اس بل کا پاس کئے جانا اپنے اندر خود ملک کے خلاف سازش کے مترادف ہے۔

علامہ اسد اقبال زیدی نے کہا کہ ملک اس وقت نازک صورتحال سے گزرہا ہے، ایسے میں اس طرح کے متنازعہ بل کا پاس ہونا ملک کیلئے شدید نقصاندہ ہے، پیغام پاکستان معاہدے کے باوجود اس طرح کے بل ملک دشمنی ہے مترادف ہیں، ماضی میں ملک عزیز میں توہین کے نام پہ کئی نامور شخصیات کو قتل کیا جاچکا ہے، ایسے حالات میں یہ متنازعہ بل ایک مرتبہ پھر شدت پسندوں کو کھلی چھوٹ دینے کے مترادف ہے۔ شرکاء کانفرنس نے متفقہ طور پہ متنازعہ فوجداری بل کو مسترد کرتے ہوئے ملک کے ذمہ دار اور دانشور افراد سے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے معزز ارکان سینیٹ سے مطالبہ کیا کہ اس بل کو فی الفور مسترد کرتے ہوئے ملک عزیز کی سلامتی اور امن و امان میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ پریس کانفرنس میں علامہ رضی حیدر زیدی، علامہ کامران حیدر عابدی، حسنین حیدر سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43114