5

امت واحدہ پاکستان کے وفد کا قم میں ایران کے اہم علمی مراکز کا دورہ

  • News cod : 43472
  • 30 ژانویه 2023 - 11:53
امت واحدہ پاکستان کے وفد کا قم میں ایران کے اہم علمی مراکز کا دورہ
ایران کے علمی و تحقیقی مرکز دانشگاہ باقر العلوم کے خصوصی دورہ میں علمائے اہلسنت و ساداتِ عظام اور محققین شامل تھے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے علمی و تحقیقی مرکز دانشگاہ باقر العلوم کے خصوصی دورہ میں علمائے اہلسنت و ساداتِ عظام اور محققین شامل تھے۔

انقلابِ اسلامی ایران کے آغاز سے امام خمینی کی خصوصی تاکید پر اہم علمی مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا جن میں سے دانشگاہ باقر العلوم ایک ہے۔

ایران کے 13تحقیقاتی اداروں میں باقر العلوم یونیورسٹی قرآنی تعلیمات و علوم کی تحقیق میں سرفہرست ہے۔

اس کے مختلف شعبوں میں 100سے زائد علمائے کرام اور 900سے زائد محققین وابستہ ہیں۔

20سے زائد تحقیقی مجلے شائع ہوتے ہیں۔

دانشگاہ باقر العلوم کے کارہائے نمایاں میں تفسیر قرآن و تعلیمات قرآن میں تحقیقی امور شامل ہیں۔

حال ہی میں قرآنی انسائیکلو پیڈیا کی 17جلدیں شائع ہوچکی ہیں۔

300سے زائد تفاسیر پہ کام مکمل ہوچکا ہے۔

ادارے کے تحت pajooan.irویب سے 5زبانوں میں استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

دانشگاہ باقر العلوم کے تحقیقاتی ادارے کےسرپرست

اعلیٰ ڈاکٹر الہیٰ نژاد نے اپنی خصوصی گفتگو میں فرمایا کہ

قرآن کریم ہمیں امت واحدہ ہوجانے کا حکم دیتا ہے حدیثِ رسول(ص)کے مطابق جو شخص اسلامی معاشرے سے کٹ جاتا ہے جاہلیت کی موت مرتا ہے۔

پس ہمیں امت واحدہ بن کر امت مسلمہ کو مشکلات سے نکالنا چاہیے ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43472