13

مختصر حالات زندگی آیتہ اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی

  • News cod : 44405
  • 23 فوریه 2023 - 19:58
مختصر حالات زندگی آیتہ اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی
آپ عالم باعمل سادہ متقی شخصیت ہیں۔ اندرون و بیرون ملک سیکڑوں مدارس آپکی سرپرستی میں چل رہے ہیں

مختصر حالات زندگی آیتہ اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی 

تحریر :ندیم عباس شہانی

آیتہ اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی 1941میں علی پور ضلع مظفر گڑھ میں ایک علمی گھرانہ میں پیدا ہوئے
حضرت استاذالعلماء علامہ سید محمد یار شاہ صاحب قبلہ رح آپکے چچا بزرگوار تھے۔
آپ نے اپنے چچا بزرگوار حضرت استاذالعلماء کی سر پرستی میں مدرسہ محمدیہ جلالپور ننگیانہ سرگودھا سے اپنی دینی تعلیم کا آغاز کیا۔ مولانا حافظ سید غلام قاسم سے قرآن مجید حفظ کیا 1950میں آپ نے لمعہ اور رسائل پڑھنے کا آغازکیا ۔

1957میں جامعتہ المنتظر لاہور تشریف لائے اور حضرت شیخ الجامعہ علامہ اختر عباس نجفی صاحب قبلہ رح اور علامہ سید صفدر حسین نجفی صاحب قبلہ کے سامنے زانوئے ادب تہہ کیا۔
1962میں نجف اشرف تشریف لے گئے جہاں استاذالمجتہدین آیتہ اللہ العظمی سید محسن حکیم آیتہ اللہ سید محمد تقی قمی اور حضرت امام خمینی سے علوم دینیہ اور درس خارج پڑھتے رہے۔
10اکتوبر 1969 جامعتہ المنتظر تشریف لائے اور بطور مدرس علم و عرفان کے دیا بہانے لگے جو سلسلہ آج تک جاری ہے۔

1989میں محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی کی وفات کے بعد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر لاہور کے پرنسپل مقرر ہوئے اجکل حافظ صاحب قبلہ جامعہ میں درس خارج پڑھاتے ہیں جو یوٹیوب اور آپکے پیج پر نشر ہو رہے ہیں اور ساتھ اخلاقیات اور تبلیغ بھی فرماتے ہیں
حافظ صاحب سال میں کئ مرتبہ بغرض تبلیغ بیرونی ممالک بھی تشریف لے جاتے ہیں اور محرم بھی غیر ملک پڑھتے ہیں آپ عالم باعمل سادہ متقی شخصیت ہیں اندرون و بیرون ملک سیکڑوں مدارس آپکی سرپرستی میں چل رہے ہیں۔ آپ نے مشہور کتاب مفاتیح الجنان کا اردو ترجمہ بھی کیا اس کے علاوہ کئ کتابوں کے مصنف ہیں اپ زیادہ تر قرآن مجید باترجمہ پڑھنے پر زور دیتے ہیں آپکا موضوع سخن بھی قرآن ہی ہوتا ہے مدارس کے مدرسین کو بھی درس قرآن دینے کی ہدایت فرماتے ہیں
آپکے شاگردوں کی تعداد ہزاروں میں ہے جو اندرون و بیرون ملک خدمت دین خدا کر رہے ہیں۔
آپکے چند مشاہیر شاگرد یہ ہیں
آیتہ اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی نجف اشرف عراق
علامہ شیخ محمد شفیع نجفی لاہور، علامہ موسی بیگ نجفی، شہید علامہ غلام حسین نجفی، مولانا عاشق حسین نجفی
حافظ صاحب قبلہ کے فرزندان بھی عالم دین ہیں مولانا سید محمد نجفی مقرر اور مدرس ہیں۔
اللہ تعالی آیتہ اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی صاحب قبلہ کو صحت کے ساتھ طول عمر عطا فرمائے اور خدمت دین خدا کرتے رہے آپ اس وقت پاکستان میں چند بزرگ علماء میں سے ایک ہیں اللہ تعالی سلامت رکھے.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=44405

ٹیگز