10

مختصر حالات زندگی مولانا سید ملازم حسین شاہ

  • News cod : 46593
  • 26 آوریل 2023 - 6:13
مختصر حالات زندگی مولانا سید ملازم حسین شاہ
مولانا سید ملازم حسین شاہ سید خادم حسین شاہ کے گھر شاہ گھر 1944میں شاہ پور لشکرانی ضلع بھکر میں پیدا ہوئے۔

مختصر حالات زندگی مولانا سید ملازم حسین شاہ

تحریر۔۔ندیم عباس شہانی

مولانا سید ملازم حسین شاہ سید خادم حسین شاہ کے گھر شاہ گھر 1944میں شاہ پور لشکرانی ضلع بھکر میں پیدا ہوئے۔

ابتدائی تعلیم اپنے چچا مولانا سید غلام شبیر شاہ مرحوم کے پاس حاصل کرنے کے بعد مدرسہ باب النجف جاڑا ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں استاذاالعلماء علامہ غلام حسن جاڑا نجفی صاحب قبلہ مرحوم کے پاس دینی تعلیم حاصل کرتے رہے۔

پھر استاذالعلماء علامہ سید محمد یار شاہ صاحب قبلہ کی خدمت میں علی پور حاضر ہوئے اور قبلہ کے علمی بحر ذخار سے سیراب ہوئے۔

1970 میں آیتہ اللہ علامہ شیخ محمد حسین نجفی ڈھکو صاحب قبلہ نے آپکو امام بارگاہ سید غلام محمد شاہ میانوالی میں بطور پیش نماز بھیج دیا چند سال بعد آپ گھر واپس آئے اور شہانی شہر ضلع بھکر میں حاجی ربنواز خان شہانی مرحوم کے پاس سات سال تک پیش نماز رہے حاجی صاحب مرحوم نے آپکو 4ایکر زرعی رقبہ بطور تحفہ دیا۔

اس کے بعد جھمٹ نشیب میں دو سال پیش نماز رہے آپ ساتھ مجالس بھی پڑھتے رہے بہت عرصہ سے آپ نے پیش نمازی چھوڑ دی آپ ایک حق گو عالم دین ہیں دنیاوی لالچ سے بہت دور ہیں مجالس میں اپکا موضوع توحید اور تبلیغ ہوتا ہے البتہ غلو اور شرک کے خلاف بہت سخت انداز میں خطاب کرتے ہیں حق بات کہنے میں لومتہ لائم کی پروا نہیں کرتے کوئ مولوی یا زاکر غلط روایت پڑھے خواہ فضائل مصائب یا تاریخ کی اپ اس کی مجلس میں تردید ضرور کرتے ہیں اپ نے انتہائی کسمپرسی اور افلاس میں زندگی گزار دی اور گزار رہے ہیں مگر اپنے عقیدہ حق بیانی سے پیچھے نہیں ہٹے ایک طبقہ کی طرف سے آپکو بہت عرصہ پہلے لاکھوں روپے کی پیشکش ہوئ کہ آپ علماء کا ساتھ چھوڑ دیں اور ہماری حمائت کریں لیکن آپ نے اپنا عقیدہ چھوڑنے اور موقف سے ہٹنے کے عوض لاکھوں کی پیشکش کو پائے تحقیر سے ٹھکرا دیا۔

آپ مصائب بہت محتاط انداز میں پڑھتے ہیں دو منٹ سے زیادہ مصائب کبھی نہیں پڑھا آپ اکثر خود مجالس میں یہ بات بڑے فخر سے کہتے ہیں کہ میں علامہ محمد حسین ڈھکو علامہ ملک اعجاز حسین نجفی علامہ غلام حسن جاڑا صاحب اور دیگر علماء کی موجودگی میں مجالس پڑھتا ہوں مگر آج تک کسی بزرگ عالم نے میری تقریر و مصائب پر اعتراض نہیں کیا کہ غلط پڑھ رہے ہو۔۔۔

آپ خود بتاتے ہیں کہ ایک مرتبہ علامہ محمد حسین نجفی ڈھکو صاحب قبلہ نے مجھے لورا لائی بلوچستان محرم پڑھنے بھیجا میں مختصر مصائب پڑھتا تحقیق کے ساتھ 9محرم کی رات وہاں جلوس تھا اور 3گھنٹے میں جلوس امام بارگاہ میں پہنچا اور شہادت حضرت امیر قاسم علیہ السلام پڑھنی تھی جو میں نے دو منٹ میں پڑھ لی تو بانیان نے اعتراض کیا کہ ہمارا مرکزی جلوس جو 3گھنٹے جاری رہا آپ نے دو منٹ میں مجلس ختم کر دی یہ کیا ہوا تو میں نے جواب دیا کہ کتابوں میں مجھے جو کچھ ملا میں نے پڑھ دیا اس سے زیادہ اپنی طرف سے میں نہیں پڑھ سکتا تو انہوں نے اگلے سال محرم پڑھانے سے معزرت کر لی۔

مولانا ملازم حسین شاہ صاحب کالاباغ ۔۔میانوالی ۔۔عیسی خیل میں بہت عرصہ محرم پڑھتے رہے عیسی خیل میں زیادہ تر آپ کو سننے والے برادران اہلسنت ہوتے تھے۔

شاہ صاحب شہانی میں بھی حاجی حشمت علی خان شہانی مرحوم کے پاس کچھ عرصہ محرم پڑھتے رہے گزشتہ 4سال سے ہمارے گاوں نوانی میں محسن بھکر سردار محمد اصغر خان نوانی ریٹائرڈ ڈی آئ جی و سابق ایم این اے کے ایصال ثواب کے لئے محرم پڑھ رہے ہیں اور آپکے بانی خان صاحب مرحوم کے فرزند سجاد اصغر خان صاحب ہیں اور خان صاحب نے مولانا ملازم حسین شاہ صاحب سے تا حیات محرم نوانی میں پڑھنے کا وعدہ کیا ہوا ہے۔

مولانا ملازم حسین شاہ صاحب قبلہ بزرگ علماء کرام علامہ محمد یار شاہ صاحب علامہ قبلہ سید گلاب علی شاہ صاحب حضرت علامہ حافظ سیف اللہ جعفری صاحب حضرت علامہ مفتی جعفر حسین صاحب علامہ غلام حسن جاڑا صاحب کے بہت قریب تھے اور زندگی بھر ان بزرگان کا دفاع کیا موجودہ علماء میں علامہ محمد حسین ڈھکو نجفی علامہ ملک اعجاز حسین نجفی اور علامہ سید محمد تقی نقوی صاحب قبلہ سے بہت قریبی تعلق ہے ویسے پورے ملک کے مدارس علماء طلباء اور علم دوست لوگوں کی اپ پسندیدہ شخصیت ہیں اجکل بھکر شہر کے محلہ حسین اباد میں رہائش پزیر ہیں اور مدرسہ جامعہ امام مہدی علیہ السلام محلہ حسین اباد بھکر کے پڑوسی ہیں اور اپناکچھ وقت مدرسہ میں پرنسپل مدرسہ مولانا قلب محمد علی خان شہانی کے پاس گزارتے ہیں ویسے شہانی صاحب کے والد بزرگوار اور چچا بزرگوار شاہ صاحب کے بے حد عقیدتمند اور دوست تھے اللہ انکی مغفرت فرمائے۔

اللہ تعالیٰ مولانا سید ملازم حسین شاہ صاحب کو صحت و تندرستی کے ساتھ سلامت رکھے اور عمر دراز فرمائے بحق سرکار چہاردہ معصومین علیہ السلام

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=46593

ٹیگز