3

مؤمن محکم اور استوار پہاڑ کی مانند ہے، امام جمعہ قم

  • News cod : 47212
  • 13 می 2023 - 15:13
مؤمن محکم اور استوار پہاڑ کی مانند ہے، امام جمعہ قم
انہوں نے پہلی ذی القعد ولادت با سعادت حضرت فاطمہ معصومہ(س) کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امام رضا (ع) نے آپ کو معصومہ کا لقب دیا اور آپ کے جد امام صادق (ع) نے آپ کی ولادت سے پہلے آپ کو کریمه اهل بیت کہہ کر مخاطب کیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں جمعہ کے اجتماع سے کرتے ہوئے آیت‌ اللہ سید محمد سعیدی نے مؤمن کی صفات بیان کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ مؤمن محکم اور استوار پہاڑ کی مانند ہے کہ جس پر تیز ہوائیں اور طوفان کوئی اثر نہیں کرتے۔

انہوں نے سورۂ توبہ کی 68ویں آیت «وَعَدَ اللَّهُ الْمُنَافِقِینَ وَالْمُنَافِقَاتِ وَالْکُفَّارَ نَارَ جَهَنَّمَ خَالِدِینَ فِیهَا ۚ هِیَ حَسْبُهُمْ ۚ وَلَعَنَهُمُ اللَّهُ ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ مُقِیمٌ؛ اللہ نے منافق مردوں، عورتوں اور کافروں سے جہنم کا وعدہ کر رکھا ہے جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے، یہی ان کیلئے کافی ہے اور اللہ نے ان پر لعنت کی ہے اور ان کیلئے ہمیشہ رہنے والا عذاب ہے.» کی تفسیر کرتے ہوئے کہا کہ خداوند عالم نے پچھلی آیات میں منافقوں کی 4 نشانیاں بیان کی ہیں: 1۔ برائی کا حکم دیتے 2۔ اچھائی سے روکتے 3۔ کنجوس ہیں 4۔ اپنی زندگیوں سے خدا کو بھلا چکے ہیں۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ منافقین خدا کے لطف و کرم سے دور ہیں اور ان کا نتیجہ جہنم ہے، کہا کہ نفاق کے معاملے میں خواتین بھی مردوں کے ہم پلہ ہیں نیز خداوندعالم نے کافروں کو منافقین کے ساتھ ذکر کیا ہے تاکہ مسلمانوں کو یہ بتا دے کہ منافقین کے ظاہر سے دھوکہ نہ کھانا ان کی اصل وہی کفار کی ہے، بلکہ یہ کافروں سے بھی بدتر اور زیادہ خطرناک ہیں، کیونکہ کافروں کی دشمنی آشکار ہے جبکہ منافق پیٹ پیچھے سے حملہ کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کا ہر عمل کہ جو دینداری کی علامت اور نظام ولایت فقیہ کی تقویت کیلئے ہو جیسے مجالس و محافل، نماز جماعت اور جمعہ، اعتکاف، قدس کی ریلی وغیرہ، منافقین کو لرزا دیتا ہے اور وہ غصہ سے آگ بگولا ہو جاتے ہیں۔ آج آپ کا نماز جمعہ میں شرکت کرنا منافقین کو یہ پیغام دے رہا ہے کہ تم لوگ اسی غصہ سے مر جاؤ، یہ قوم بیدار قوم ہے۔

حرم حضرت معصومہ (س) کے متولی نے شوال کے مہینہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہینہ امام جعفر صادق علیہ السلام سے جڑا ہوا ہے، 8شوال کو بقیع میں مدفون اماموں کی قبروں کو مسمار کیا گیا کہ جن میں امام صادق ع کی قبر بھی شامل ہے اور 25 شوال آپ علیہ السلام کی شہادت کا دن ہے اور اسی دن شاہ کے آلہ کاروں مکتب جعفریہ کی ترویج کا اہم مرکز مدرسہ فیضیه پر حملہ کیا۔

آیت‌ اللہ سعیدی نے دوسرے خطبہ میں لوگوں کو تقوی کی نصیحت کرتے ہوئے امام صادق علیہ السلام کے اس قول کی جانب اشارہ کیا کہ جس میں آپ فرماتے ہیں: “کونُوا لَنا زَیْناً وَ لا تَکونُوا عَلَیْنا شَیْناً” اور مزید کہا کہ مؤمنین تقوی کی رعایت کر کے خود اپنے آپ کو بھی فائدہ پہنچاتے ہیں اور معاشرے کیلئے بھی نفع بخش ثابت ہوتے ہیں اور ان کا یہ عمل امام کے اسی قول کا مصداق ہے۔

انہوں نے پہلی ذی القعد ولادت با سعادت حضرت فاطمہ معصومہ(س) کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امام رضا (ع) نے آپ کو معصومہ کا لقب دیا اور آپ کے جد امام صادق (ع) نے آپ کی ولادت سے پہلے آپ کو کریمه اهل بیت کہہ کر مخاطب کیا۔

انہوں نے حجاب و عفاف کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عفاف و حجاب اور اسلامی قوانین کی پابندی ایک شرعی حکم ہے کہ جس کی رعایت ہم سب کی شرعی ذمہ داری ہے۔ نیز یہ حکم صرف دین اسلام میں نہیں بلکہ تاریخ کے مطالعہ سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ گزشتہ ادیان میں بھی عفت و پاکدامنی اور حجاب کی رعایت ضروری تھا۔

انہوں نے کہا کہ حجاب، نا صرف اسلامی معاشرے کی پہچان کا ذریعہ ہے بلکہ ایک سالم معاشرے کا بھی ذریعہ ہے۔ ایک سالم معاشرہ کی تشکیل کیلئے مرد اور عورتوں دونوں پر حجاب کی پابندی کرنا ضروری ہے۔

حرم حضرت معصومہ (س) کے متولی کا کہنا تھا کہ آج ہمارے جوان اور خاندان کی فکری تربیت چینلز کے ذریعہ سے ہو رہی ہے کہ جو براہ راست یا بلواسطہ طور پر اسلام کے دشمنوں بالخصوص صہیونیوں کے زیر نظر ہے۔ قرآن کریم ان کے بارے میں فرماتا ہے کہ بہت سے اہل کتاب ایسے ہیں کہ جب حق ان کیلئے واضح ہو جاتا ہے تب بھی حسد کی بنا پر تمہیں اسی کفر کی جانب کھینچتے ہیں۔

امام جمعہ قم نے کہا کہ حکام کی نظریں اور ان کا ہر عمل نظام انقلابِ اسلامی کے ہدف کے تحت ہونا چاہیئے، لہٰذا کسی حکومتی عہدیدار کو حق نہیں کہ اسلامی قوانین کے خلاف کوئی بیان دے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47212