9

وفاق المدارس الشیعہ نے سینٹ سے منظور ہونے والے متنازع ترمیمی بل کو مسترد کردیا، علامہ افضل حیدری

  • News cod : 49279
  • 08 آگوست 2023 - 17:56
وفاق المدارس الشیعہ نے سینٹ سے منظور ہونے والے متنازع ترمیمی بل کو مسترد کردیا، علامہ افضل حیدری
وفاق المدارس کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے واضح کیا ہے کہ متنازع بل پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی ۔ یکطرفہ قانون سازی کی بھرپور مزاحمت کریں گے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے سینٹ سے منظور ہونے والے متنازع ترمیمی بل کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی قانون سازی قرار دیا ہے۔

وفاق المدارس کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے واضح کیا ہے کہ متنازع بل پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی ۔ یکطرفہ قانون سازی کی بھرپور مزاحمت کریں گے۔ اس حوالے سے مشاورتی عمل جاری ہے ۔ جلد قومی پالیس کا اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ناصبی ، تکفیری اور خارجی سوچ کے تحت منظور کروائے گئے بل سے ملک میں حالات خرا ب ہوں گے۔ بل کے محرک کالعدم دہشت گرد گروہ کے ہاتھ معصوم شہریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔

بظاہر مقدس نام صحابہ، اہل بیت اور ازواج مطہرات کے نام پر پیش کیا گیا بل دراصل معاشرے میں فساد کا باعث ہوگا۔ اس قانون پر عملدرآمد سے سورہ منافقون، سورہ تحریم اور دیگر آیات قرآنی، احادیث مبارکہ اور تاریخی حقائق بیان نہیں کئے جاسکیں گے۔ پھر مقدمہ جات درج ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ متنازع قانون سازی میں پارلیمانی روایات کا بھی خیال نہیں رکھا گیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=49279