7

ایران میں بم دھماکے، دشمن کی شکست کا واضح اعلان ہے، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی

  • News cod : 52838
  • 05 ژانویه 2024 - 13:59
ایران میں بم دھماکے، دشمن کی شکست کا واضح اعلان ہے، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی
محافظ قدس جنرل قاسم سلیمانی شہید کی برسی کے موقع پر بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام اسلام کے تحفظ اور مظلوم مسلمانوں کے حقوق کے لیے ایک عرصے سے قربانیاں دے رہے ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، نائب صدر علامہ مرید حسین نقوی اور سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے محافظ قدس جنرل قاسم سلیمانی شہید کی برسی کے موقع پر بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام اسلام کے تحفظ اور مظلوم مسلمانوں کے حقوق کے لیے ایک عرصے سے قربانیاں دے رہے ہیں۔ کرمان شاہ میں ہونے والے بم دھماکے یقینا دشمن کی شکست کا واضح اعلان ہے۔ ہمیشہ بزدل دشمن کا یہی وطیرہ رہا ہے۔ ایران کے دشمن اسلام کے دشمن ہیں، نظام اسلام کے دشمن ہیں۔ جنرل قاسم سلیمانی شہید کی مزاحتمی تحریک کے لئے خدمات یاد رکھی جائیں گی۔ دہشتگردی کے اندوہناک واقعات امریکی اور اسرائیلی سازش کا نتیجہ ہیں۔ مذموم واقعات سے دشمن انہیں مرعوب نہیں کر سکا۔

میڈیا سیل کی طرف سے جاری تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا شہادت ہماری میراث ہے۔ شہادت سے ہمیں کوئی نہیں ڈرا سکتا۔ ایرانی قوم نے ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی نصرت و حمایت سے اسلام اور مسلمین کی خدمت کی ہے۔ کوئی شخص انہیں مزاحمتی تحریکوں کی مدد سے نہیں ہٹا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رضوان اللہ علیہ کے حکم پر یوم القدس پوری دنیا میں منایا جا رہا ہے اور ایران کسی صورت قدس کی آزادی کی تحریک کی سرپرستی سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موت تو ہر انسان کو آنی ہے لیکن جان کسی مقصد کے لیے جائے تو اس سے بڑی سعادت نہیں ہو سکتی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان متحد ہو کر اسرائیل کے خلاف محاذ قائم کریں اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کریں، جس طرح ظالم اسرائیل کی عالم کفر حمایت کر رہا ہے۔ اسی طرح مسلمانوں کو بھی ایران کی قیادت میں مسلمانوں کی حفاظت کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=52838