5

مختصر حالات زندگی علامہ قاضی غلام مرتضی

  • News cod : 54248
  • 02 مارس 2024 - 10:02
مختصر حالات زندگی علامہ قاضی غلام مرتضی
مخلص بے لوث خیر خواہ قوم و ملک عظیم عالم دین علامہ قاضی غلام مرتضی صاحب قبلہ 31مارچ 2020 کو داعی اجل کو لبیک کہ گئے اور کلیہ اہلبیت چنیوٹ میں محو استراحت ہیں

تحریر: ندیم عباس شہانی

علامہ قاضی غلام مرتضی 1959 میں بگرہ سیداں راولپنڈی میں پیدا ہوئے

میٹرک تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد جامعتہ المنتظر لاہورئن داخل ہو گئے پھر کچھ عرصہ بعد جامعہ اہلبیت اسلام آباد میں داخلہ لے لیا آپکا شمار باصلاحیت طالبعلموں میں سے تھا پنجاب یونیورسٹی سے گریجویشن کی اور اپنے استاد گرامی قدر محسن ملت علامہ شیخ محسن علی نجفی صاحب قبلہ رحمتہ اللہ علیہ کے مشورہ سے قم المقدسی تشریف لے گئے

1988 میں واپس تشریف لائے تو کلیہ اہلبیت چنیوٹ کے پرنسپل منتخب ہوئے شمع علم کو فروزاں اور فلاح انسانی کے عمل کو فروزاں کرنے کے لئے حیات مستعار کے دوران اپکا خلوص جن۔اداروں کے شامل حال انکا اجمالی خاکہ یہ ہے

پاک پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ۔۔

قوم کے بچوں بچیوں کو ہنر مند بنانے کے لیے محسن ملت کے تعاون سے 2003 میں یہ ادارہ قائم۔کیا جسمیں مختلف ورکشاپ اور ضروری آلات کے ذریعہ قوم کے بچوں کو ہنر مند بنانے کا عمل جاری ہے جس سے 1800 سے زائد بچے ہنر سیکھ کر باعزت روزگار سے وابستہ ہیں اور 4200 سے زائد ادارہ میں ہنر سیکھ رہے ہیں

مدرسہ کلیہ اہلبیت چنیوٹ۔۔

حضرت محسن ملت علامہ شیخ محسن نجفی صاحب قبلہ رح کے تعاون سے 1987 میں 24کنال رقبہ پر قائم ہوا ساتھ طلبہ کے لئے دانشگاہ بتول بھی قائم کیا گیا جہاں 100سے زیادہ طلبہ علوم دین خدا حاصل کر رہے ہیں

تعمیر مساجد ۔۔

چنیوٹ شہر میں مسجد صاحب الزمان علیہ السلام قائم کی گئ جسمیں 2000نمازیوں کی گنجائش ہے ساتھ درس قرآن اور دینیات سنٹر بھی ہیں

حفاظ قرآن ماڈل سکول۔

قرآن فہمی کو اجاگر کرنے کے لئے یہ سکول قائم کیا گیا 500کے قریب بچے قرآن مجید باترجمہ حفظ کر چکے ہیں

پنڈی بھٹیاں میں بھی طالبات کو دین خدا پڑھانے کے لئے ادارہ قائم کیا

ااسوہ کالج بھوانہ۔۔

بھوانہ ضلع چنیوٹ میں یہ ادارہ قائم کیا جہاں ایف اے ایف ایس سی آئ سی سی اور آئ ٹی کی تعلیم دی جاتی ہے

خدیجتہ الکبری ہسپتال رجوعہ سادات۔۔

چار کمال پر علی ہسپتال قائم کیا جو 50بستر پر مشتمل ہے

6ڈاکٹر جہاں علاج کرتے ہیں

پیرا میڈیکل کالج جسمیں ڈسپنسر آپریشن تھیٹر کی تعلیم دی جاتی ہے جس سے تین سو کے قریب تعلیم حاصل کر چکے ہیں

نرسنگ کالج ورچونل سب کپلکس بھی قائم۔کیا انکے ساتھ مختلف ادرے قائم کرنا انکی اصلاحی قومی مزہبی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے

مخلص بے لوث خیر خواہ قوم و ملک عظیم عالم دین علامہ قاضی غلام مرتضی صاحب قبلہ 31مارچ 2020 کو داعی اجل کو لبیک کہ گئے اور کلیہ اہلبیت چنیوٹ میں محو استراحت ہیں اللہ تعالی انکی خدمات کو شرف قبولیت بخشے اور گناہوں سے درگزر فرمائے اور درجات عالی و متعالی فرمائے۔۔بحق سرکار محمد وآل محمد علیہ السلام.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=54248

ٹیگز