14

مختصر حالات زندگی علامہ محمد علی فاضل

  • News cod : 54598
  • 20 مارس 2024 - 15:25
مختصر حالات زندگی علامہ محمد علی فاضل
خادم دین خدا علامہ محمد علی فاضل 14 ستمبر 2021 میں داعی اجل کو لبیک کہ گئے اللہ تعالی آپکی خدمات کو شرف قبولیت بخشے اور جوار سرکار معصومین علیہ السلام میں اعلی مقام عنائت فرمائے

تحریر: ندیم عباس شہانی ضلع بھکر

علامہ محمد علی فاضل 1944 میں ڈیرہ غازیخان میں پیدا ہوئے
مڈل تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1958 میں جامعہ مخزن العلوم جعفریہ ملتان میں داخل ہو گئے اور اس دور کے ولی کامل استاذالعلماء زین الاتقیا علامہ سید گلاب علی شاہ رحمتہ اللہ علیہ کی خدمت اقدس میں زانو ادب تہہ کیا پھر فاضل عربی کے لئے جامعہ امامیہ لاہور تشریف لے گئے
1962 فاضل عربی کی سند لینے کے بعد چھ سال تک مختلف مساجد و مدارس میں پڑھاتے رہے
1968 میں مزید تعلیم کے لئے قم المقدسہ روانہ ہوئے
آپ مزید تعلیم کے لئے قم میں ہی کچھ عرصہ گزارنا چاہتے تھے مگر محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی قبلہ مرحوم کے حکم پر وطن تشریف لائے اور ضلع راجن پور میں مدرسہ امام جعفر صادق قائم کیا اور ساتھ جامعہ شینبہ برائے طالبات کا قیام بھی عمل میں لائے
اس کے علاؤہ بھی اپنے ضلع ڈیرہ غازیخان میں مدارس قائم کیے
آپکی قلمی خدمات بہت زیادہ ہیں جنمیں زیادہ تر تراجم ہیں
تفسیر نمونہ کی آخری پانچ جلدوں کا ترجمہ
تفسیر قرآن کی پہلی دو جلدیں میزان الحکمت کی دس جلدوں کا ترجمہ جسمیں 52 ہزار حدیثیں درج ہیں
ترجمہ منہاج البراعہ شرح نہج البلاغہ ۔۔معروف اعمال کی کتاب مفاتیح الجنان کے حصہ باقیات الصالحات کا ترجمہ ۔احکام اسلام کاروان شہادت مدینہ تا مدینہ۔۔اسرائے کربلا۔اسان عقائد کے علاؤہ اپکے درجنوں تصانیف و تراجم ہیں
آپ عربی زبان پر مہارت رکھتے تھے زندگی کا آخری حصہ محسن ملت علامہ شیخ محسن علی نجفی قبلہ رح کی دعوت پر جامعتہ الکوثر میں گزارا آپ جامعہ کے استاد رہے اور ساتھ کتب لکھ کر خدمت دین خدا کرتے رہے
آپ مجالس بھی پڑھتے تھے 2004 میں ہمارے گاؤں نوانی ضلع بھکر میں شب عاشور سرائیکی زبان میں مجلس پڑھی اور روز عاشور شہادت حضرت علی اکبر علیہ السلام پڑھی اور خود بھی بہت گریہ کرتے رہے
خادم دین خدا علامہ محمد علی فاضل 14 ستمبر 2021 میں داعی اجل کو لبیک کہ گئے اللہ تعالی آپکی خدمات کو شرف قبولیت بخشے اور جوار سرکار معصومین علیہ السلام میں اعلی مقام عنائت فرمائے

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=54598

ٹیگز